خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 105 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 105

105 باپ کے ذمہ ہے تو دوسری طرف ہمارے مرکزی تعلیمی اداروں اور لجنات کی عہدیداروں کے بھی ذمہ ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض اور ذمہ داریاں صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم صرف منہ سے مسلمان کہلانے والیاں نہ ہوں بلکہ حقیقی مسلمان ہوں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا تھا کہ گر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔“ الازھار لذوات الخمار صفحہ 381) بظاہر دیکھنے میں کیا آسان بات اور خوشکن امر نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں بہت مشکل ہے۔باون سال حضرت مصلح موعود عورتوں کی اصلاح اور بہبودی میں لگے رہے۔اور آپ کی ساری کوشش یہی تھی کہ عورتیں قرآن مجید کے علم سیکھیں۔قرآن پڑھیں اور پڑھائیں اور اپنی زندگیاں اس کے مطابق ڈھالیں۔ان کی گودوں سے جو بچے پروان چڑھیں گے ان کی دینی تعلیم اور تربیت دینی ان کو پھر مشکل نہ ہوگی۔کیونکہ وہ خود دین سے آگاہ ہوں گی۔مگر افسوس کہ یہ مقام ابھی ہم اپنی غفلتوں سے حاصل نہیں کرسکیں۔اب حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی عورتوں کو بھی تحریک کی ہے کہ ہر عورت کو قرآن آتا ہو۔جب ہر عورت نے قرآن پڑھا ہوا ہوگا، اس کا مطلب اسے آتا ہوگا ، سارے مسائل سے واقف ہوگی۔کیا کرنا ہے؟ کیا نہیں کرنا ؟ تو کبھی بھی غلط راستے پر پڑ نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطاء فرمائے کہ ہم قرآن پر خود عمل کرنے والیاں ہوں اور جو اسلامی شریعت سے ہٹ کر غلط راستے پر چلنے والیاں ہوں ان کی ہدایت کا موجب ہم بن سکیں۔آمین اللہم آمین مصباح اگست 1966 ء