خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 99
99 آجائے۔ایک صاحب کے دانت میں درد تھا اس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کار بار ایک بوٹی) منگوائی تھی وہ اندر مکان میں تھی جناب میر صاحب نے کہا کہ ان کے دانت میں درد ہے۔حضرت اقدس " نے فرمایا کہ:۔میں ابھی جا کر وہ سب بوٹی لا دیتا ہوں۔“ مریض نے کہا حضور کو زحمت ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر تبسم فرمایا اور کہا کہ یہ کیا تکلیف ہے !! اور اسی وقت اندر جا کر حضور وہ رومال لے آئے جس میں وہ بوٹی تھی اور مریض کے حوالہ کی۔ملفوظات جلد دوم صفحہ 583 دیہات کی عورتیں اکثر بچوں کیلئے دوائیاں لینے آیا کرتی تھیں اس پر مولوی عبدالکریم صاحب نے عرض کیا حضرت یہ تو بڑی زحمت کا کام ہے اور اس طرح حضور کا قیمتی وقت ضائع جاتا ہے۔اس کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔یہ بھی تو ویسا ہی دینی کام ہے۔یہ مسکین لوگ ہیں یہاں کوئی ہسپتال نہیں میں ان لوگوں کی خاطر ہر طرح کی انگریزی اور یونانی ، دوائیں منگوا رکھا کرتا ہوں جو وقت پر کام آجاتی ہیں۔یہ بڑا ثواب کا کام ہے 66 مومن کو ان کاموں میں سُست اور بے پرواہ نہ ہونا چاہئے۔ملفوظات جلد اوّل صفحہ 308 دعاؤں پر زور :۔دُعا ئیں تو آپ اپنی جماعت کے لئے بہت ہی فرماتے تھے جیسا کہ اوپر کے ایک حوالہ میں بھی ذکر ہے۔ایک اور موقع پر آپ نے فرمایا:۔چلتا۔”میں نے یہ عہد کیا ہوا ہے کہ میں دعا کے ساتھ اپنی جماعت کی مدد کروں۔دعا کے بغیر کام نہیں ملفوظات جلد اوّل صفحہ 452 پھر فرماتے ہیں:۔میں اپنے دوستوں کیلئے پنجوقتہ نمازوں میں دعا کرتا ہوں اور میں تو سب کو ایک سمجھتا ہوں۔“ ملفوظات جلد دوم صفحه 506 ہر مشکل کے وقت دعا پر آپ کا ایمان تھا اور یہی آپ کا دستور تھا آپ خود فرماتے ہیں:۔جو بات ہماری سمجھ میں نہ آوے یا کوئی مشکل پیش آوے تو ہمارا طریق یہ ہے کہ ہم تمام فکر کو چھوڑ کر