خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 100 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 100

100 صرف دعا میں اور تفرع میں مصروف ہو جاتے ہیں۔تب وہ بات حل ہو جاتی ہے۔“ ملفوظات جلد اوّل صفحہ 542 لوگوں کی مخالفتوں اور شرارتوں سے آپ کبھی مرعوب نہیں ہوئے کہ اب کیا ہوگا۔آپ فرماتے ہیں:۔کوئی معاملہ زمین پر واقع نہیں ہوتا جب تک پہلے آسمان پر طے نہ ہو جائے اور خدا تعالیٰ کے ارادہ " کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔اور وہ اپنے بندہ کو ذلیل اور ضائع نہیں کرے گا۔ملفوظات جلد اول صفحہ 302کھ غرض کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اخلاق و اطوار اور سیرت کے لحاظ سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل اور حسن و احسان میں آپ کے نظیر تھے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى عَبْدِكَ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ (الفضل 28 جولائی 1966)