خلیج کا بحران

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 89 of 376

خلیج کا بحران — Page 89

۸۹ بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ( خطبه جمعه فرموده ۶ ارنومبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: عصبیت اور خود غرضی ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء آج امن عالم کو سب سے زیادہ خطرہ عصبیت اور خود غرضی سے ہے جو بد قسمتی سے اس وقت دنیا کے اکثر سیاستدانوں کے دماغوں پر راج کر رہی ہیں۔سیاستدان خواہ مغرب کا ہو یا مشرق کا، سیاہ فام ہو یا سفید فام، بالعموم سیاستدانوں کے ساتھ شاطرانہ چالیں اس طرح وابستہ ہو جاتی ہیں کی اخلاقی قدروں اور سیاست کے اکٹھا چلنے کا سوال نہیں رہتا۔صرف ایک اسلام ہے جس کی سیاست شاطرانہ چالوں سے پاک ہے اور وہی اسلامی سیاست ہے ورنہ یہ کہہ دینا کہ اسلام ہمارا دین ہے اور ہماری سیاست ہے اور سیاست کی اقدار کو اسلام سے الگ کر دینا یہ ایک غیر حقیقی بات ہے۔اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔اسلامی سیاست کا فی الحال دنیا میں کہیں کوئی نمونہ دکھائی نہیں دے رہا خواہ وہ اسلامی ممالک ہوں یا غیر اسلامی ممالک ہوں ہر جگہ سیاست کا ایک ہی رنگ ڈھنگ ہے اور سیاست پر خود غرضی حکومت کر رہی ہے۔اصولوں سے الگ عصبیتیں حکومت کر رہی ہیں۔پس سب سے بڑا خطرہ دنیا کو عصبیت سے اور خود غرضی سے لاحق ہے۔جب روس اور امریکہ کے درمیان یہ صلح کا انقلابی دور شروع ہوا تو دنیا کے سیاستدانوں نے بڑی امید سے مستقبل کی طرف نظریں اٹھا ئیں اور یہ کہنا شروع کیا کہ اب امن کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔حالانکہ یہ محض خوابوں میں اور جاہلا نہ خوابوں میں بسنے