حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 24
حضرت خدیجتہ الکبری 24 لله وہ لوگ بنو ہاشم کے ساتھی تمام مسلمانوں اور بنو ہاشم کو شعب ابی طالب کے محاصرہ سے نکال کر مکہ واپس لے آئے۔تین سال کے شدید محاصرہ کے بعد بنو ہاشم اور بنوعبد المطلب کو شعب ابی طالب سے نکلنا نصیب ہوا۔اس لمبے عرصہ میں اُن کے مردوں، عورتوں اور بچوں کو انتہائی تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن انہوں نے بے انتہا صبر اور حوصلہ کے ساتھ یہ زمانہ گزارا۔حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا چونکہ عمر رسیدہ ہو چکے تھے اس لئے ان کی صحت پر اس طویل محاصرہ اور مصائب کا بہت بُرا اثر پڑا۔محاصرہ ختم ہوئے زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ حضرت ابو طالب اس دنیا صلى الله سے رخصت ہو گئے۔ابھی آنحضرت میں لے کے چچا کی وفات کا زخم بھرا نہیں تھا کہ حضور میلے کو اس سے بھی بڑے صدمہ سے دو چار ہونا پڑا یعنی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا جن کی عمر پینسٹھ برس سے زیادہ ہو چکی تھی۔محاصرہ کی سختیوں کی تاب نہ لا کر وفات پاگئیں انا للہ وانا الیہ رابعنوان - (30 ) اسی لئے تاریخ میں اس سال کو غم کا سال یا عام الحزن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت ہی پیاری بیوی جنہوں نے ہر