حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 22 of 34

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 22

حضرت خدیجتہ الکبری 22 دیکھ لیادہ فوراً ان کے پاس پہنچا اور کہنے لگا تم بنو ہاشم کو نہ پہنچاتے ہو تمہیں اس کا اختیار کس نے دیا ہے؟ میں دیکھتا ہوں کہ تم آئندہ کس طرح غلہ پہنچاتے ہو۔ابھی یہ جھگڑا ہو ہی رہا تھا کہ ابو البختری بن ہشام بھی وہاں آپہنچا۔اس نے پوچھا کیا بات ہے، تم دونوں کیوں جھگڑ رہے ہو؟ ابو جہل نے جواب دیا حکیم بن حزام بنو ہاشم کے پاس غلہ لے جا رہا ہے، ابو البختری نے کہا وہ اپنی چچی کے پاس غلہ لے جا رہا ہے تم اسے روکنے والے کون ہوتے ہو؟ ابوجہل بولا میں یہ غلہ ہرگز لے جانے نہ دوں گا۔اس پر بات بڑھ گئی ابو البختری نے اونٹ کا ڈنڈا اٹھا کر ابو جہل کے سر پر دے مارا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔حکیم بن حزام موقعہ پا کر غلہ اپنی چچی کے پاس لے گئے ابو جہل نے بھی بات نہ بڑھائی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اگر مسلمانوں کو یہ پتہ لگ گیا کہ بائیکاٹ کے بارہ میں قریش میں آپس ہی میں اختلاف پایا جاتا ہے تو وہ ضرور اپنے ساتھیوں سے مل کر بائیکاٹ ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔(29) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کا جتنا مال تھا وہ سارا آپ مسلمانوں پہ خرچ کر چکی تھیں اور ابو طالب کا تمام مال بھی بنو ہاشم پہ خرچ ہو چکا تھا۔اب باہر سے غلہ منگوانے کی کوئی راہ نہیں تھی، قریب تھا کہ بنو ہاشم اور