حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 12 of 34

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 12

حضرت خدیجۃ الکبری 12 مسلمانوں کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے اس طرح وہ بھی بڑی بہادری کے ساتھ تمام تکلیفوں کا سامنا کرنے لگیں۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنھا نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کے ساتھ ہی اسلام قبول کر لیا تھا لیکن ان کے شوہر ابو العاص ابھی اسلام نہ لائے تھے۔آپ کی دونوں چھوٹی بیٹیاں حضرت رقیہ رضی اللہ عنھا اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنھا بھی اسلام لے آئی تھیں۔ان کے نکاح ابولہب کے بیٹے عتبہ اور عتیبہ سے ہوئے تھے جو آنحضرت اللہ کے چھا کے لڑکے تھے اور دعوت اسلام کے بعد حضور صلی اللہ کے سخت مخالف ہو گئے تھے۔اسی مخالفت کی وجہ سے ابولہب نے اپنے دونوں بیٹوں کے نکاح ختم کر دیے۔آپ ﷺ کی سب سے چھوٹی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی۔صلى الله آنحضرت علی ہے اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کو صرف قریش کی مخالفت کا سامنا نہ تھا بلکہ اپنے قریبی اور عزیز ترین رشتہ داروں کی مخالفت بھی برداشت کرنی پڑتی تھی۔مگر آنحضرت علی، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا اور آپ ﷺ کی بیٹیاں ہر مشکل ، دکھ اور تکلیف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ برابر کی شریک تھیں۔مسلمان مکہ میں چھپ چھپ کر نمازیں ادا کرتے تھے اسی طرح