حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ — Page 13
حضرت خدیجتہ الکبری 13 تین سال گزر گئے اور ساتھ ہی ساتھ کچھ اور لوگ بھی مسلمان ہوتے رہے۔جب اسلام تیزی سے پھیلنے لگا تو مکہ کے کافر اس بات پر مزید پریشان ہو گئے اور مخالفت میں اور بڑھ گئے۔اسلام کو روکنے کے لئے مختلف طریقے سوچنے لگے۔اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت علی لے کو حکم دیا کہ وہ اپنے قریبی رشتہ داروں کو کھل کر اسلام کا پیغام پہنچا دیں۔چنانچہ آپ ﷺ نے اپنے تمام رشتہ داروں کو اپنے گھر دعوت پر بلایا اور عـ صلى الله اسلام کی تبلیغ شروع کر دی۔ابھی آپ ﷺ نے بات کا آغاز ہی کیا تھا کہ آپ ﷺ کے چا ابولہب نے آپ کی بات کاٹ دی اور بُرا بھلا کہنے کے بعد اُٹھ کھڑا ہوا۔اس کے ساتھ ہی دوسرے لوگ بھی اُٹھے اور اپنے اپنے گھروں کو چل پڑے ( 18 )۔آپ ﷺ کو یہ دیکھ کر سخت صدمہ ہوا کیونکہ آپ ﷺ چاہتے تھے کہ آپ ﷺ کے رشتہ دار بتوں کی پرستش چھوڑ کر ایک خدا کی عبادت کرنے لگیں۔مگر بجائے آپ ﷺ کی بات پر غور و فکر کرنے کے آپ کے سگے چچانے بھی نہ صرف آپ مہینے کو تنگ کرنا شروع کیا بلکہ اور لوگوں کو بھی آپ ملے اور آپ ﷺ کے ساتھیوں کے خلاف بھڑکانا شروع کر دیا۔آخر جب قریش نے دیکھا کہ اُن کی سخت مخالفت کے باوجود اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے تو وہ اس بات کو برداشت صلى الله