خواب سراب — Page 105
دیپ بن کر جلو آخری سانس تک دیپ بن کر جلو آخری سانس تک مسکرا کر جیو آخری سانس تک آج ہے گر خزاں کل بہار آئے گی قرض جتنے ہیں سارے اتار آئے گی اس یقیں سے جیو آخری سانس تک مسکرا کر جیو آخری سانس تک زندگی ہے پہاڑوں میں رستہ کڑا ایک کو سر کرو دوسرا ہے کھڑا منزلوں کو چلو آخری سانس تک مسکرا کر جیو آخری سانس تک 105