کسر صلیب

by Other Authors

Page 3 of 443

کسر صلیب — Page 3

ذر - پھر عیسائی کفارہ کی تردید میں ۳۵ دلائل لکھتے ہیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے کلام سے اقتباسات پیش کر کے ساتھ ان کے ماخذ درج کئے ہیں۔ح - آخر میں حضرت مسیح کی صلیبی موت کی تمدید اورائی کی کشمیر کی طرف ہجرت پر ایک مبسوط مضمون لکھا ہے جس میں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام سے پر زور دلائل پیش کئے ہیں۔ان خوبیوں کے علاوہ عیسائیوں کے ضروری بر محل حوالہ جات سے بھی 14 اپنے مضمون کو مزین کیا ہے۔ط - آخر میں مقالہ نگار نے اپنے سارے مقالہ کے ابواب کا خود ہی خلاصہ بھی درج کر دیا ہے۔مقالہ نگار کی محنت شاقہ قابل داد ہے۔اور مجھے امید ہے کہ مقالہ نگار صاحب سلسلہ احمدیہ میں ایک اچھے مصنف کی حیثیت حاصل کریں گے۔خدا تعالیٰ ان کی عمر صحت اور علم میں برکت دیتے۔مجھے ان کا مقالہ دیکھ کر ان سے جو امید وابستہ ہے وہ خدا کرے کہ پوری ہو۔آمین۔23