کسر صلیب

by Other Authors

Page 2 of 443

کسر صلیب — Page 2

نگران مقاله هذا محترم جناب قاضی محمدنذیر احد فاضل الپوری کی رائے میں نے یہ مقالہ بالاستیعاب پڑھا ہے :- ۱ - مقالہ نگار نے اس مقالہ کے لکھنے میں محنت شاقہ سے کام لیا ہے -- حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کی نمایاں شان ظاہر کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بے شمار حوالہ جات کے بارہ میں مقالہ میں جمع کر دیئے ہیں۔۔مقالہ نگار کے اپنے قلم میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی نور ہے۔۴ - ترتیب کے لحاظ سے بھی مضمون نہایت مربوط ہے۔چنانچہ: 3 - علم کلام کی تعریف اس میں اختلاف درج کر کے پھر صحیح اور معقول تعریف کی نشاندہی کی ہے۔ب۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کی نمایاں خصوصیات بھی بتائی ہیں۔ج۔اس کے بعد توحید الہی کا ثبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ جات سے پیش کیا ہے۔د - انزال بعد تثلیث کی تہ دید میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پر زور داد گل پیش کئے دلائل ہیں۔ل - بعد ازاں الوہیت مسیح کی تردید پر ایک عمدہ مضمون لکھا ہے جس میں جابجا حضرت سیح کی موعود علیہ السّلام کے پیش کردہ دلائل کو نمایاں کیا ہے اور اس بارہ میں حضور کے بہت سے اقتباسات درج کئے ہیں۔د - ازاں بعد عیسائی کفارہ کی تعریف اور اسلامی کفارات سے اس کا فرق اور امتیازہ نمایاں کیا ہے۔