کسر صلیب

by Other Authors

Page 89 of 443

کسر صلیب — Page 89

A4 کبھی اس تعلیم پر عمل بھی کیا یا کیا آج اس پر عمل کرنے والا کوئی ایک عیسائی بھی ہے اور کیا خود ان کے یسوع مسیح نے اس تعلیم پرعمل کر کے دکھایا ؟ یہ باتیں تو لگ رہیں۔دیکھنے والی بات یہ ہے کہ یہ تعلیم قابل عمل اور اخلاقی قوتوں کی نشو نما کرنے والی بھی ہے یا نہیں ؟ آپ نے ثابت فرمایا ہے کہ انجیل انسانی اخلاقیات کے صرف ایک پہلو پر زور دیتی ہے۔گویا انجیل اخلاقیات کے سب تقاضوں کو پورسا نہیں کرتی اور جس ایک خلق کی تعلیم دی اس میں خدا عتدال کی رعایت کو ترک کر کے اس قدر غلو کیا کہ اس کو ناقابل عمل بنا دیا۔پس آپ نے مسیحی تعلقات کا کڑا محاسبہ فرمایا ہے اور عیسائیت کی پیش کردہ تعلیمات کو باطل اور نا قابل عمل ثابت فرمایا ہے۔یاد رہے کہ تعلیمات کا ناقص اور باطل ہونا بھی کسی مذہب کے بطلان کی ایک زبردست دلیل ہے۔مذکورہ بالا مثال کی وضاحت میں حضور نے اپنی کتب میں بہت تفصیل درج فرمائی ہے۔ان سب کا اس جگہ درج کر نا تطویل کا باعث ہوگا۔میں اس جگہ ایک اور حوالہ درج کرتا ہوں جس میں حضور نے یہ بیاں فرمایا ہے کہ انجیل و کامل تعلیم قرار دینا ہی بے بنیاد ہے کیونکہ انجیل نے کسی جگہ اپنے کامل ہونے کا دعوی نہیں کیا بلکہ اس کے بر عکس ثبوت ملتا ہے۔حضور فرماتے ہیں :- جانا چاہیئے کہ انجیل کی تعلیم کو کامل خیال کرنا سراسر نقصان عقل اور کم فہمی ہے۔خود حضرت مسیح نے انجیل کی تعلیم کو مبرا عن النقصان نہیں سمجھا جیسا کہ انہوں نے آپ فرمایا ہے کہ میری اور بہت سی باتیں ہیں کہ میں تمہیں کہوں پر تم ان کو برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب وہ یعنی روح الحق آو سے گا تو وہ تمہیں تمام صداقت کا راستہ بتلا د سے گا انجیل یوحنا باب ۱۶ آیت ۱۳۷۱۲، ۱۴۔اب فرمائیے کیا یہی انجیل ہے کہ جو تمام دینی صداقتوں پر حاوی ہے ؟ " ہے کتاب مقدس کی الہامی حیثیت حضور علیہ السلام کے علم کلام کا ایک اور نمایاں پہلو یہ ہے کہ آپ نے مسیحی مذہب کے ابطال کے لئے اس بات کو بھی پیش کیا اور بدلائل ثابت فرمایا ہے کہ : -1- اناجیل کو الہامی ہونے کا ہر گز دعویٰ نہیں درها : براہین احمدیہ حصہ چہارم حاشیه در حاشیه جنت - روحانی خزائن جلد ابن