کسر صلیب — Page 64
اس جگہ تین ایسے حوالے پیش کرتا ہوں جن میں حضور نے بڑی تحدی اور یقین کے ساتھ عیسائی حضرات کو اپنے مقابلہ پر بلایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- (1) اسے حضرات پادری صاحبان جو اپنی قوم میں معتز نہ اور متاز ہو آپ لوگوں کو الہ جل شانہ کی قسم ہے جو اس طرف متوجہ ہو جاؤ۔اگر آپ لوگوں کے دلوں میں ایک ذرہ اس صادق انسان کی محبت ہے جس کا نام عیسی مسیح ہے تو میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ فر در میرے مقابلہ کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔آپ کو اس خدا کی قسم سے جاتے میسی کو مریم صدیقہ کے پیٹ سے پیدا کیا جس نے انجیل نازل کی دینی مسیح کو وفات دیگر پھر مردوں میں نہیں رکھا بلکہ اپنی زندہ جماعت ابراہیم اور موسیٰ اور بجلی اور دوسر نیوں کے ساتھ شامل کیا اور زندہ کر کے انہیں کے پاس آسمان پر بلا لیا جو پہلے اسی زندہ کئے گئے تھے کہ آپ لوگ میرے مقابلہ کے لئے ضرور کھڑے ہو جائیں اگر حق تمہارے ہی ساتھ ہے اور سچ مچ مسیح خُدا ہے تو پھر تمہاری فتح ہے اور اگر وہ خدا نہیں ہے اور ایک عاجزہ اور نا توان انسان ہے اور حتی اسلام میں ہے تو خدا تعالیٰ میری سُنے گا " اے (٢) ! میں دیکھ رہا ہوں کہ بجز اسلام تمام مذاہب مردے ، ان کے خدا مرد سے، اور خود وہ تمام پیرو مردے ہیں اور خداتعالی کے ساتھ زندہ تعلق ہونا بجر اسلام قبول کرنے کے ہرگز ممکن نہیں۔ایسے نادانو انہیں مردہ پرستی میں کیا مزہ ہے اور مردار کھانے میں کیا لذت ؟ آڑ میں تمہیں بتلاؤں کہ زندہ خدا کہاں ہے اور کسی قوم کے ساتھ ہے۔وہ اسلام کے ساتھ ہے۔اسلام اس وقت موسمی کا طویر ہے جہاں خدا بول رہا ہے۔وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا آج وہ ایک مسلمان کے دل میں کلام کر رہا ہے۔کیا تم میں سے کسی کو شوق نہیں کہ اس بات کو پر لکھے پھر اگر حق کو پالے تو قبول کر نیو سے۔تمہار سے ہاتھنہ میں کیا ہے۔کیا ایک مردہ ، کفن میں لیٹا ہو ؟ پھر کیا ہے۔کیا ؟ 10 - آئینہ کمالات اسلام مقدمه حقیقت اسلام من (جلده) :