کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 109 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 109

ان وکلاء نے اپنے کاروبار کی پروانہ کرتے ہوئے نہایت اخلاص سے اپنی خدمات آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے سپر د کی تھیں اور رات دن کام کیا تھا۔ان کی محنت اور قربانی کے نہایت شاندار نتائج نکلے اور بیسیوں بے گناہ بری قرار دیئے گئے۔۔۔وکلاء کا ایثار صوبہ کشمیر میں جو وکلاء صدر کشمیر کمیٹی کی ہدایت کے ماتحت تشریف لے گئے تھے ان کا کچھ ذکر پہلے آچکا ہے۔جموں میں بھی وکلاء کی ضرورت تھی چنانچہ چودھری عزیز احمد باجوہ نے آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی پریکٹس بند کر کے اپنے آپ کو اس خدمت کے لیے پیش کر دیا۔دیگر کاموں کے لیے بھی کارکنوں کی ضرورت تھی۔چودھری صاحب کے بڑے بھائی چودھری محمد عظیم باجوہ نے بھی اپنے آپ کو پیش کیا۔اور دونوں بھائی اپنے ایک خادم کو ساتھ لیکر جموں پہنچ گئے اور کام شروع کر دیا۔ان کے جموں پہنچنے کے چند روز بعد میر محمد بخش ایڈووکیٹ ( گوجرانوالہ ) نے بھی دوماہ کے لیے اس خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کیا۔انہیں بھی جموں بھجوا دیا گیا۔ان دنوں اگر ریاست سے باہر کا کوئی وکیل کسی مقدمہ میں پیش ہوتا۔تو اسے ہر مقدمہ میں ایک بڑی رقم بطور فیس کورٹ داخل کرنا پڑتی۔صدر محترم نے چودھری اسد اللہ خاں بیرسٹرایٹ لاء لاہور کو جموں بھجوایا کہ وہ ہائی کورٹ سے اس بات کی منظوری لیں کہ آل انڈیا 113