کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 108 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 108

تحقیق وتفتیش عدل و انصاف سے ہوگی۔اس پر ایسوسی ایشن کے اراکین نے تعاون کرنا منظور کر لیا۔شاہ صاحب کی کوشش سے ان شرائط پر فریقین میں سمجھوتہ ہوا کہ اول:۔ایسے مسلمان مقامی پولیس افسروں کے ذریعہ تحقیق ہوگی جن کو مسلم پبلک قابل اعتماد مجھے۔دوم:۔ان کی مدد کے لیے باہر سے مسلمان پنشنز آفیسر بلائے جائیں گے۔سوم۔ینگ مینز ایسوسی ایشن کے دو نمائندے تفتیش کے وقت موجود رہیں گے۔اس سمجھوتہ کی اطلاع سپیشل برٹش آفیسر کو بھی کر دی گئی اور سید زین العابدین ولی اللہ شاہ، قاضی گوہر رحمن ڈکٹیٹر جموں کی معیت میں صدر محترم کشمیر کمیٹی کی خدمت میں حاضر ہو گئے اور تمام حالات گوش گذار کئے۔112