کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 55 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 55

فتنہ ساماں بن رہا ہے تو جنوبی ہند میں اپنے اختر کی یہاں آکر سیہ کاری بھی دیکھ 1 (1) واضح رہے کہ جو لوگ اب اس دنیا سے گزر چکے ہیں ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے لیکن تاریخ لکھنے والا اپنے فرض نمی سے مجبور ہے کہ اصل واقعات کو صفحہ قرطاس پر من و عن لے آئے۔ظا) اور جب اس نمک حلال اخبار نے ریاست کے حسب منشاء کام شروع کر دیا تو کشمیر کے کئی معزز اور صاحب اثر اصحاب نے ایک اپیل شائع کی جس کے آخر میں لکھا:۔”ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس مصیبت کے وقت غدار اور قوم فروش اخبار ”زمیندار“ یہ کونسی خدمت انجام دے رہا ہے کہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لئے سارا اخبار قادیانیت کے جھگڑے میں سیاہ کر کے ہماری پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ہم خوب جانتے ہیں کہ مسٹر اختر علی خاں نے کشمیر میں آکر اور سرکاری مہمان بن کر آریہ اخبارات کی کس طرح حمایت شروع کر رکھی ہے “۔11 انقلاب لاہور ۸ ستمبر ۶۳۱) حقیقی نمائندگی آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے قیام کی خبر شائع ہوتے ہی اکابرین ہند اس کے رکن بننا شروع ہو گئے۔چنانچہ دو چار دنوں کے اندراندر ہی -1 مولانا یعقوب خاں ایڈیٹر لائٹ کانپور 2 مولانا حسرت موہانی کا نپور 59 59