کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 44 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 44

آدمیوں پر وہ یہ کام کرنے کے لئے ایک نظام تجویز کریں کیونکہ کوئی لوکل کمیٹی خواہ کتنے ہی با اثر پر مشتمل کیوں نہ ہو اس کام کو نہیں کر سکتی جب تک مسلمانوں کی ایک " آل انڈیا کانفرنس اس مسئلہ پر غور کر کے ایک متفقہ پروگرام تجویز نہ کرے گی۔لہذا اس غرض کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان بھر کے چوٹی کے لیڈروں کی ایک کانفرنس کسی ایسے مقام پر جہاں جموں اور کشمیر کے مسلمان بھی آسکیں ) منعقد ہونی چاہیے۔جن میں ان تمام مشکلات پر غور کر کے (جو ہمارے راستے میں حائل ہوں) ایسا پروگرام تیار کیا جائے جس پر عمل کر کے (کوئی نئی پیچیدگی پیدا ہوئے بغیر ) مسلمانانِ کشمیر کی آزادی کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔اس اپیل کے آخر میں آپ نے لکھا:۔میں اُمید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب، شیخ دین محمد صاحب، سید محسن شاہ صاحب اور اسی طرح دوسرے سر بر آور وہ ابنائے کشمیر جو اپنے وطن کی محبت میں کسی دوسرے سے کم نہیں اس موقع کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے موجودہ طوائف الملو کی کوختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ورنہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سب طاقت ضائع ہو جائے گی۔اور نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلے گا 1 ( مسلمانان جموں و کشمیر کی حالت اور مسلمانوں کا فرض ” مطبوعہ جولائی ۳۱ء) اس اپیل کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا باہمی مشورہ سے یہ طے پایا کہ شملہ کے مقام پر ۲۵ / جولائی ۳۱ء کو ایک کانفرس بلائی جائے۔کشمیر اور صوبہ سرحد کے نمائندگان کو بھی اس میں شمولیت کی دعوت دی جائے وہاں سب لیڈر سر جوڑ کر بیٹھیں اور یہ طے کریں کہ آئندہ کیا لائحہ عمل ہو۔48