کشمیر کی کہانی — Page 192
صاحب کا حسب ذیل پیغام جو کا نفرنس کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے بذریعہ تار موصول ہوا تھا۔پڑھ کر سنایا: وو سب سے پہلے میں اپنی طرف سے اور آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے ”آل کشمیر مسلم کانفرنس“ کے مندوبین کو ان قربانیوں پر (جوانہوں نے اور ان کے اہل وطن نے کی ہیں اور اس کامیابی پر جو انہوں نے آزادی کی تازہ جدوجہد میں حاصل کی ہیں ) مبارک باد دیتا ہوں۔مجھے اس بات کا فخر ہے کہ بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی مجھے ان کے ملک کی خدمت کرنے کی خوشی حاصل ہوئی ہے۔جو ایک صدی سے زیادہ عرصہ تک خستہ حالت میں رہا ہے۔برادران ! میں آپ کی کامیابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ کانفرنس کی کاروائی میں سچی حب الوطنی کے ما تحت جرأت ، میانه روی ، رواداری ، تشکر، دانائی اور تدبر کے ذریعہ آپ ایسے نتائج پر پہنچیں گے جو آپ کے ملک کی ترقی میں بہت مہد ہوں گے اور اسلام کی شان کو دوبالا کرنے والے ہوں گے۔برادران! میرا آپ کے لیے یہی پیغام ہے کہ جب تک انسان اپنی قوم کے مفاد کے لیے ذاتیات کو فنا نہ کر دے وہ کوئی کامیاب خدمت نہیں کر سکتا۔بلکہ نفاق اور انشقاق پیدا کرتا ہے۔پس اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو نفسانی خیالات کو ہمیشہ کے لیے ترک کر دیں اور اپنے قلوب کو صاف کر کے قطعی طور پر فیصلہ کرلیں کہ خالق ہدایت کے ماتحت آپ ہر چیز اپنے اس مقصد کے لیے قربان کر دیں گے جو آپ نے اپنے لیے مقرر 196