کشمیر کی کہانی — Page 193
کیا ہے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم (یعنی مسلمانانِ ہندوستان ) آپ کے مقصد کے لیے ( جو کچھ ہماری طاقت میں ہے ) سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔اور خدا کے فضل سے آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔اور اپنی توقعات سے بڑھ کر کامیاب ہوں گے۔اور آپ کا ملک موجود ہ مصیبت سے نجات حاصل کر کے کل پھر جنت نشاں بن جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔۔۔۔۔۔عہدیدران کا انتخاب کا نفرنس میں دس قرار داد میں جو تمام پیش آمدہ امور پر حاوی تھیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں اسی طرح مسلم کا نفرنس کا دستور بھی منظور کر لیا گیا۔اور یہ عہدہ دار منتخب ہوئے۔صدر شیخ محمد عبدالله نائب صدر : شیخ عبدالحمید ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری چودھری غلام عباس سیکرٹری: مولوی عبدالرحیم وکیل میاں احمدیار مسٹر عبدالحکیم مسٹر غلام احمد صدر کی اختتامی تقریر پر جس میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا گیا تھا۔پانچ روز کی کاروائی کے بعد مسلم کا نفرنس کا پہلا اجلاس بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔197