کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 173 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 173

شیخ صاحب سے دریافت کر لیجئے کہ یہ احمد یہ فرقہ کے ساتھ تو تعلق نہیں رکھتے۔66 اور یہ کہ ان کا اس فرقہ کے متعلق کیا خیال ہے۔اور ساتھ ہی کا تب کو آواز دی۔بھئی ٹھہر ناشیر کشمیر کا ایک اہم بیان آرہا ہے۔اس کے لیے چوکھٹا بنانا ہے۔اخبار کے مالک بیٹے کو فرمانے لگے۔ارے شیخ صاحب کے لیے چائے تو منگوا ؤ۔ان کا وہی خیال ہے۔جو ہمارا ہے شیخ صاحب نے جواباً کہا میں احمدیہ فرقہ سے متعلق نہیں ہوں۔لیکن میں ہر کلمہ گو کو مسلمان سمجھتا ہوں۔اور ان کے اتحاد کا متمنی ہوں۔میں مذہبی لیڈر نہیں ہوں۔کہ کسی پر کفر کا فتویٰ صادر کروں۔نے لگے کہ ہم وہاں سے واپس آرہے تھے۔کہ ٹانگہ میں بیٹھے ہوئے شیخ صاحب مجھ سے فرما اب کوئی چوکھٹہ نہیں چھپے گا۔“ دوسرے روز صبح ہی جب اخبار آئے تو ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بعض اخبار نویس کس قدر دلیری سے جھوٹ بول لیتے ہیں۔راقم الحروف کا انٹرویو اسی روز شام کو میں نے شیخ محمد عبداللہ سے نمائندہ ”الفضل“ کی حیثیت سے ایک انٹر ویولیا۔جسے اسی وقت قلمبند کر کے احتیاطا شیخ صاحب کو دکھا دیا گیا۔اُنھوں نے ایک آدھ لفظی تبدیلی کی اور میری درخواست کے بغیر اس پر تصدیقی دستخط کر دیے۔شیخ صاحب نے مجھ سے فرمایا:۔”خدا کے فضل سے کشمیر میں تمام مسلمان چاہے وہ سنی ہوں یا شیعہ۔احمدی 177