کشمیر کی کہانی — Page 174
ہوں یا حنفی۔سب مل کر کام کر رہے ہیں سوائے چند خود پرست لوگوں کے جو محض نفسانی اغراض کی وجہ سے افتراق پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی تعداد نہایت قلیل ہے۔جموں وکشمیر کے مسلمان مذہبی دنگل میں نہیں کھیلنا چاہتے بلکہ فروعات کو ایک طرف رکھ کر قومی بہتری کے لیے متحدہ کوشش کر رہے ہیں۔جب میں نے شیخ صاحب سے آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار کے متعلق (انہیں اپنے خیالات ظاہر کرنے کے لیے ) کہا تو شیخ صاحب نے جوابا کہا:۔احرار کے متعلق میرے خیال میں (جہاں تک عام پبلک کا تعلق ہے ) انہوں نے اہل کشمیر کی خاطر بہت قربانیاں کی ہیں۔مگر ذمہ دار کارکنان کا طرز عمل میرے خیال میں صحیح نہیں رہا۔اگر وہ ہمارے مشورہ سے کام کرتے تو زیادہ مفید ثابت ہوتے۔۔آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے متعلق بیان کیا وو ہم کمیٹی کے از حد ممنون ہیں۔جس نے مظلومین کشمیر کو ہر قسم کی امداد بہم پہنچائی۔اس کے ممبروں کی ان تھک کوششوں نے مسلمانانِ کشمیر کو اپنے احسان سے ہمیشہ کے لیے زیر بار کر دیا خصوصیت کے ساتھ صدر محترم آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور سیکرٹری صاحب کا ہم نہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے باوجو در نگارنگ کی مشکلات کے اپنی کوششوں کو جاری رکھا۔خدا وند کریم ان کو اجر عظیم دے اور آئندہ بھی ہم مظلوموں کی امداد کی تو فیق عطاء فرمائے“۔178