کر نہ کر — Page 6
6۔تو کسی دوائی کی شیشی کو بغیر لیبل کے نہ رکھ۔تو گلیوں اور بازاروں میں دیواروں سے لگا لگا نہ چلا کر۔کہیں پر نالہ کا پانی تیرے کپڑوں کو خراب نہ کر دے۔تو اپنے لباس کے ساتھ اپنی جوتیوں کو بھی صاف رکھ۔کیونکہ جوتیاں بھی تیرے لباس کا ہی حصہ ہیں۔تو بند کمرہ یا غسل خانہ میں آگ نہ جلا اور نہ رکھ۔سوائے اس کے کہ اُس میں گیس نکلنے کے لئے انگیٹھی بنی ہو۔اے خاتون ! تو حتی الوسع بہت اونچی ایڑی کی گر گابی نہ پہن کہ وہ نقصان دہ ہے۔تو ریل ،ٹریموے یا ٹانگہ میں سے کبھی نہ اُتر جب تک وہ ٹھہر نہ جائے۔تو کبھی ریل کے ڈبے کے نیچے سے نہ گنور۔