کرامات الصادقین — Page 89
۴۸ اُردو ترجمہ ۸۹ كرامات الصادقين وَ مَا كَانَ أَنْ يَخْفَى عَلَيْكَ نُحَاسُنَا وَتَعْلَمُ أَلْوَانَ التَّحَاسِ وَعَسْجَدَا اور نہیں مخفی رہ سکتا تجھ پر ہمارا تانبا (عیب) اور تُو تانبے اور سونے کے رنگوں کو خوب جانتا ہے۔وَ كَم مِّنْ دَهِيَ أَهْلَكْتَهُمْ مِنْ شُرُورِهِمْ وَأَخَذْتَهُمْ وَ كَسَرُتَ دَأْيَا مُنَضَّدَا کتنے ہی ہوشیار لوگ ہیں کہ ان کی بدیوں کی وجہ سے تو نے انہیں ہلاک کر دیا اور ان کو پکڑا اور ان کے سینوں کی مضبوط ہڈیوں کو توڑ دیا۔وَكَمْ مِنْ حَقِيْرٍ فِى عُيُونٍ جَعَلْتَهُمْ بِأَعْيُنِ خَلْقٍ لُؤْلُؤًا وَّ زَبَرُجَدَا اور بہت سے نگاہوں میں حقیر نظر آنے والوں کو تو نے مخلوق کی آنکھوں میں موتی اور زبرجد بنادیا۔وَ تَعْمُرُ أَطَلَالًا بِفَضْلٍ وَّرَحْمَةٍ وَتَهُدُّ مِنْ قَهُرٍ مُنِيفًا مُمَرَّدًا تو اپنے فضل اور رحمت سے کھنڈروں کو آباد کر دیتا ہے اور اپنے قہر سے بلند اور صیقل شدہ عمارتوں کو ڈھا دیتا ہے۔وَمَا كَانَ مِثْلُكَ قُدْرَةٌ وَتَرَحُمًا وَمِثْلُكَ رَبِّي مَا أَرَى مُتَفَرِّدَا اور رحم اور قدرت میں تیرے جیسا کوئی بھی نہیں اور اے میرے رب! تیرے جیسا کوئی ریگانہ میں نہیں دیکھ پاتا۔فَسُبْحَانَ مَنْ خَلَقَ الْخَلَائِقَ كُلَّهَا وَجَعَلَ كَشَيْءٍ وَاحِدٍ مُّتَبَدِّدَا پاک ہے وہ ذات جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے اور منتشر ( ذرات ) کو ایک شے کی طرح بناڈالا۔غَيُورٌ يُبِيدُ الْمُجْرِمِينَ بِسُخْطِهِ غَفُورٌ يُنَجِّى التَّائِبِينَ مِنَ الرَّدَى وہ غیرت مند ہے، مجرموں کو وہ اپنے غضب سے ہلاک کر دیتا ہے وہ غفور ہے تو بہ کرنے والوں کو ہلاکت سے نجات دیتا ہے۔۱۸۱