کرامات الصادقین — Page 90
كرامات الصادقين ۹۰ اُردو ترجمہ فَلا تَأْمَنَنُ مِنْ سُخْطِهِ عِنْدَ رُحْمِهِ وَلَا تَيُتَسَنَّ مِنْ رُحْمِهِ إِنْ تَشَدَّدَا اس کی رحمت کے وقت اس کے غضب سے بے خوف نہ ہو اور نہ کبھی اس کے رحم سے نہ سے نا امید ہونا اگر وہ سختی کرے۔وَإِنْ شَاءَ يَبْلُوُ بِالشَّدَائِدِ خَلْقَهُ وَإِنْ شَاءَ يُعْطِيهِمْ طَرِيقًا وَّ مُتْلَدَا اگر وہ چاہے تو سختیوں سے اپنی مخلوق کو امتحان میں ڈالے اور اگر چاہے تو ان کو نیا اور پرانا مال عطا کر دے۔وَحِيدٌ فَرِيدٌ لَا شَرِيكَ لِذَاتِهِ قَوِيٌّ عَلِيٌّ فِي الْكَمَالِ تَوَجَّدَا وہ واحد و یگانہ ہے، اس کی ذات میں کوئی شریک نہیں۔وہ طاقتور ہے برتر ہے کمال میں یکتا ہے۔وَ مَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَّصِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَأُدْخِلَ وِرُدًا بَعْدَ مَا كَانَ مُلْبَدًا اور جو خدا کے حضور رغبت اور صدق سے آیا اس نے نجات پالی اور وہ گھاٹ میں داخل کر دیا گیا۔بعد ا سکے کہ وہ ( گناہوں سے ) لت پت تھا۔لَهُ الْمُلْكُ وَالْمَلَكُوتُ وَالْمَجُدُ كُلُّهُ وَكُلٌّ لَّهُ مَا لَاحَ أَوْ رَاحَ أَوْ غَدًا ملک۔ملکوت اور بزرگی سب اسی کو حاصل ہے اور اسی کی ہے ہر وہ چیز جو ظا ہر ہوئی یا شام یا صبح کو جاتی رہی۔وَ مَنْ قَالَ إِنَّ لَهُ إِلَهَا قَادِرًا سِوَاهُ فَقَدْ تَبِعَ الضَّلَالَةَ وَاعْتَدَى اور جس نے کہا کہ اس کا کوئی قادر معبود اس کے سوا ہے تو اس نے گمراہی کی پیروی کی اور سرکش ہو گیا۔هَدَى الْعَالَمِينَ وَ انْزَلَ الْكُتُبَ رَحْمَةً وَ اَرْسَلَ رُسُلًا بَعْدَ رُسُلٍ وَّ اكْدَا اس نے مخلوق کو ہدایت دی اور رحمت سے کتابیں نازل کیں اور رسولوں کے بعد رسول بھیجے اور (اس سنت کو ) پختہ کیا۔۱۸۲