کرامات الصادقین — Page 88
كرامات الصادقين ۸۸ اُردو ترجمه اَلْقَصِيدَةُ الثَّالِثَةُ الْمُبَارَكَةُ الطَّيِّبَةُ فِي نَعْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تیسر ا مبارک اور پاکیزہ قصیدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں بِكَ الْحَوْلُ يَا قَيُّومُ يَا مَنْبَعَ الْهُدَى فَوَفِّقُ لِي أَنْ أَثْنِي عَلَيْكَ وَ أَحْمَدَا اے قوم! اے سر چشمہ ہدایت ! تجھ ہی سے طاقت ملتی ہے۔پس مجھے توفیق دے کہ میں تیری ثنا کروں اور حمد کروں۔تَتُوبُ عَلى عَبْدِيَّتُوَبُ تَنَدُّمًا وَتُنْجِي غَرِيقًا فِي الضَّلَالَةِ مُفْسِدَا تو رجوع برحمت ہوتا ہے اس بندے پر جو ندامت سے تو بہ کرے اور تو ہی مفسد کو جو ضلالت میں غرق ہو نجات دیتا ہے۔كَبِيرُ الْمَعَاصِي عِنْدَ عَفْوِكَ تَافِهُ فَمَا لَكَ فِي عَبْدِ الَمَّ تَرَدُّدَا تیرے عفو کےسامنے بڑے سے بڑا گناہ بھی ایک معمولی بات ہے۔پس تیرا کیا سلوک ہوگا اس بندے سے جس نے حالت تردد میں چھوٹا گناہ کیا۔تُحِيطُ بكُنُهِ الْكَائِنَاتِ وَسِرِّهَا وَتَعْلَمُ مِنْهَاجَ السّوَى وَ مُحَرَّدَا تو نے کائنات کی حقیقت اور اس کے بھید کا (علم سے ) احاطہ کر رکھا ہے اور تو سیدھے اور ٹیڑ ھے راستے کو جانتا ہے۔وَ نَحْنُ عِبَادُكَ يَا إِلَى وَمَلْجَأَى نَخِرُّ اَمَامَكَ خَشْيَةً وَتَعَبدًا اے میرے معبود اور اے میری پناہ ! ہم تیرے بندے ہیں۔ہم تیرے آگے خشیت اور عبودیت سے سجدے میں گرتے ہیں۔۱۸۰