کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 72 of 279

کرامات الصادقین — Page 72

كرامات الصادقين ۷۲ اُردو ترجمہ وَلَمْ يَتَقَدَّمُ مِثْلُهُ فِي كَمَالِهِ وَاَخْلَاقِهِ الْعُلْيَا وَلَا يَتَأَخَّرُ اس کے کمال میں اور اس کے بلند اخلاق میں کوئی بھی اس کا مثیل نہیں گزرا اور نہ آئندہ ہوگا۔فَدَعْ ذِكْرَ مُوسَى وَاتْرُكَنُ ابْنَ مَرْيَمَ وَدَعِ الْعَصَا لَمَّا تَرَاءَى الْمُفَقَّرُ پس موسیٰ کا ذکر چھوڑ اور ابن مریم کی بات بھی ترک کر اور عصا کا ذکر بھی چھوڑ دے جب کہ پشت پر دندانے رکھنے والی تلوار سامنے آ گئی۔لَهُ رُتْبَةٌ فِي الْأَنْبِيَاءِ رَفِيعَةٌ فَطُوبَى لِقَوْمٍ طَاوَعُوْهُ وَخَيَّرُوا اس نبی کا مرتبہ سب انبیاء میں بہت بلند ہے پس اس قوم کے لئے خوشی ہے جس نے اس کی اطاعت کی اور اسے پسند کیا۔وَعَسْكَرُهُ فِي كُلِّ حَرْبٍ مُّبَارِدٌ إِذَا مَا الْتَقَى الْجَمُعَانِ فَانْظُرُ وَنَنظُرُ اور اسکا لشکر ہر لڑائی میں سامنے ہو کر مقابلہ کر نیوالا ہے جب بھی دو جماعتیں آمنے سامنے ہوں۔پس تو بھی دیکھ اور ہم بھی دیکھتے ہیں۔وَجَاءَ بِقُـرانٍ مَّجِيْدٍ مُكَمَّل مُنِيرٍ فَنَوَّرَ عَالَمًا وَّيُنَوِّرُ اور وہ مکمل قرآن مجید لے کر آیا جو روشنی بخشنے والا ہے۔سواس نے ایک دنیا کو منور کر دیا اور آئندہ بھی منور کرتا رہے گا۔كِتَابٌ كَرِيمٌ حَازَ كُلَّ فَضِيْلَةٍ وَيَسْقِي كَنُوسَ مَعَارِفٍ وَّ يُوَفِّرُ وہ ایک عزت والی کتاب ہے جو تمام فضیلتوں کی جامع ہے۔معارف کے جام پلاتی ہے اور وافر پلاتی ہے۔ور اس و وَفِيهِ رَأَيْنَا بَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَفِيهِ وَجَدْنَا مَا يَقِي وَيُبَصِرُ اور اسی میں ہم نے ہدایت کے کھلے کھلے نشان پائے ہیں اور اسی میں ہم نے وہ بات پائی ہے جو بچاتی ہے اور بصیرت بخشتی ہے۔۱۶۴