کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 279

کرامات الصادقین — Page 71

كرامات الصادقين 21 اُردو ترجمه سَقَى فَيُهَجَ الْعِرُفَانِ كُلَّ مُصَاحِبِ فَبِنَشْوَةِ الصَّهْبَاءِ سُرُّوا وَ اَبْشَرُوا اس نے جامِ معرفت ہر مصاحب کو پلایا سو اس شراب معرفت کے نشے سے وہ مسر و ر ا ور خوش ہو گئے۔وَقَدْ رَاحَ وَالْمَخْلُوقَ فِي ظُلُمَاتِهِ وَ جَهَلَاتِهِ مِثْلَ الْأَوَابِدِ يَنْفِرُ اور وہ تاریکی کے وقت آیا جبکہ مخلوق اپنی تاریکیوں میں اور اپنی جہالتوں میں وحشیوں کی طرح بھٹک رہی تھی۔فَأَكْمَلَهُمْ قَوْلًا وَفِعْلًا وَّمِيْسَمًا وَأَيْقَظَهُمْ فَاسْتَيْقَظُوا وَتَطَهَّرُوا پس اس نے انہیں قول و فعل اور اخلاق حسنہ میں کامل کر دیا اور ان کو بیدار کیا سو وہ بیدار ہو گئے اور پاک ہو گئے۔رَسُولٌ كَرِيمٌ ضَعَّفَ اللهُ شَأْنَهُ وَبَدْرٌ مُبِيرٌ لا يُضَاهِيهِ نَيْرُ وہ رسول کریم ہے اللہ نے اس کی شان بہت بڑھائی ہے اور وہ بدرمنیر ہے۔کوئی نور دینے والا اس کی نظیر نہیں ہے۔وَ كَافَحَ أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ بِنَفْسِهِ وَعَلَّمَهُمُ سُنَنَ الْهُدَى فَتَبَصَّرُوا اس نبی نے خود مسلمانوں کے معاملے کو ہاتھ میں لیا اور انہیں ہدایت کے طریقے سکھائے تو وہ اہل بصیرت ہو گئے۔بِأُمَّتِهِ اَحْفَى مِنَ الآبِ بِابْنِهِ شَفِيعٌ كَرِيمٌ مُشْفِقٌ وَمُحَدِّرُ وہ اپنی امت پر اس سے بھی زیادہ مہربان ہے جو باپ اپنے بیٹے پر ہو۔شفیع ہے، کریم ہے مشفق ہے اور ڈرانے والا ہے۔فَمَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَّ صِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ أَحْكَامِهِ فَيُدَمَّرُ جو اس کے پاس رغبت اور صدق سے آیا تو وہ نجات پا گیا اور جو اس کے احکام سے اعراض کرے گا تو وہ ہلاک کیا جائے گا۔۱۶۳