کرامات الصادقین — Page 63
كرامات الصادقين ۶۳ اُردو ترجمہ وَ لَيْسَ عَذَابُ اللَّهِ عَذَّبًا كَمَا تَرَى سَيُحْرَقُ فِي نَارِ اللَّظى مَنْ يُفْجُرُ اور خدا کا عذاب میٹھا نہیں جیسا کہ تو خیال کر رہا ہے۔دہکتی ہوئی آگ میں جلایا جائیگا وہ شخص جو گناہ کرتا ہے۔غَيُورٌ فَيَأْخُذُ مُشْرِكَا بِذُنُوبِهِ وَلَيْسَ لَهُ أَحَدٌ شَفِيعًا وَّ مَازَرُ وہ غیرت مند ہے۔مشرک کو اس کے گناہوں کے عوض پکڑ لے گا۔اور اس کے لئے کوئی شفیع نہ ہوگا اور نہ ہی کوئی پناہ۔رَفِيعٌ عَلِيٌّ كَيْفَ يُدْرَكُ كُنْهُهُ إِذَا مَا تَرَقَّتْ عَيْنُنَا تَتَحَيَّرُ وہ بلند ہے، برتر ہے، اس کی گنہ کیسے دریافت ہو سکتی ہے؟ جتنا بھی ہماری آنکھ بلند ہوتی ہے حیران رہ جاتی ہے۔اتَعْصُونَ بَغْيًا مَنْ بِهِ الْخَلْقُ امَنُوا اَتَنْسَوْنَ يَوْمًا مَّا بِهِ النَّاسُ انْذِرُوا کیا تم سرکشی سے نافرمانی کرتے ہو اس ذات کی جس پر مخلوق ایمان لے آئی ؟ کیا تم اس دن کو بھلاتے ہو جس سے سب لوگ ڈرائے گئے ؟ وَ كَيْفَ يَكُونُ الْعَبْدُ كَابْنِ لِرَبِّهِ فَسُبْحَانَ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا تَصَوَّرُوا اور ایک بندہ اپنے رب کیلئے ایک بیٹے کی طرح کیسے ہو سکتا ہے۔رب العرش اس عیب سے پاک ہے جسکا انہوں نے تصوّ رکیا ہے۔وَقَدْ مَاتَ عِيسَى لَيْسَ حَيًّا وَ إِنَّنَا نَرُدُّ عَلَى مَنْ قَالَ حَقٌّ وَ نَحْجُرُ اور عیسی مر چکا ہے اور زندہ نہیں اور یقیناً ہم اسکی تردید کرتے ہیں جس نے کہا کہ وہ زندہ ہے اور (اس بات سے ) منع کرتے ہیں۔وَ أَخْبَرَنِي رَبِّي بِمَوْتِ مَسِيحِكُمْ وَكَانَ هُوَ الْأَوْلَى وَ اَكْفَى وَ أَجْدَرُ اور تمہارے مسیح کی موت کے بارہ میں میرے رب نے مجھے خبر دی ہے اور (اس خبر دینے میں ) وہی اولی اور ا کفی اور زیادہ حقدار ہے۔