کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 64 of 279

کرامات الصادقین — Page 64

كرامات الصادقين ۶۴ اُردو ترجمہ وَ كَمْ مِّنْ دَوَاتِ الْأَرْضِ يَحْيَى مُدَّةً عَلَى ظَهْرِهَا فَاعْجَبُ لِهَذَا وَ فَكَّرُوا ویسے زمین پر رینگنے والے بہت سے جانور بھی تو مدت تک زندہ رہتے ہیں اسکی سطح پر۔پس تو اس معاملے پر تعجب کرتارہ اور تم سب لوگ بھی سوچو۔وَإِنَّ جُنُودَ الْأَنْبِيَاءِ وَحِزْبَهُمُ الُوْق فَهَلْ تُرَيَنَّ كَابُنِكَ اخَرُ اور بے شک انبیاء کے لشکر اور ان کا گروہ ہزاروں میں ہیں۔پس کیا تیرے( مفروض) بیٹے کی طرح کوئی اور بھی دکھائی دیتا ہے۔فَإِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ كَقَوْلِكُمْ فَشَجَرَةٌ نَسلِ اللَّهِ تَنْمُو وَتَكْفُرُ اگر تمہارے قول کے مطابق کوئی خدائے رحمان کا بیٹا ہوتا تو اللہ کا شجرۂ نسل ( تو ) بڑھ جاتا اور کثرت پا جاتا۔ابُدِّلَ سُنَّةُ رَبِّنَا بَعْدَ مُدَّةٍ اَيُمْكِنُ فِي سُنَنِ الْقَدِيمِ تَغَيَّرُ کیا ہمارے رب کی سنت ایک مدت کے بعد تبدیل ہوگئی ہے؟ کیا از لی خدا کے دستور میں کوئی تغیر ممکن ہے؟ وَقَانُونُ سُنَنِ اللَّهِ فِي بَعْثِ رُسُلِهِ مُبِينٌ فَهَلْ أَبْصَرْتَ أَوْ لَا تُبْصِرُ الہی دستور کا قانون تو اپنے رسولوں کے بھیجنے میں واضح ہے۔پس کیا تو نے بصیرت سے کام لیا ہے یا تو دیکھ ہی نہیں سکتا ؟ وَ إِنْ لَّمْ تَرَ الْيَوْمَ الْهُدَى فَتَرَى غَدًا ظَلَامًا مُهِيِّبًا فِيهِ تَهْوِي وَ تُنْدَرُ اور اگر آج تو ہدایت کو نہ پا سکا تو کل تو دیکھے گا ہیبت ناک تاریکی کو جس میں تو گرے گا اور ہلاک ہو جائے گا۔اتَخْلَعُ جَهْلًا رِبْقَةَ الْعَقْلِ وَ النُّهَى لَا قُوَالٍ قَوْمٍ قَدْ أَصَلُّوا وَ دُمِّرُوا کیا تو جہالت سے عقل و دانش کا پٹہ اتار رہا ہے ایسے لوگوں کی باتوں کی خاطر جنہوں نے (اوروں کو ) گمراہ کیا اور ( خود بھی ) ہلاک ہو گئے۔