کرامات الصادقین — Page 62
كرامات الصادقين ۶۲ اُردو ترجمه وَ كَيْفَ يُسَاوِى دِينُ عِيسَى لِدِينِنَا وَلَا يَسْتَوِي دَخْنٌ وَ نَجُمْ أَزْهَرُ اور دینِ عیسی ہمارے دین کے مساوی کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ دھواں اور روشن ستارہ برابر نہیں ہو سکتے۔وَقَدْ جَاءَ يَوْمُ اللَّهِ فَالْيَوْمَ رَبُّنَا يُدَقِّقُ أَجْزَاءَ الصَّلِيبِ وَيَكْسِرُ اور خدا کا دن آ گیا ہے پس آج ہمارا رب صلیب کے اجزاء کو پیس ڈالے گا اور ریزہ ریزہ کر دے گا۔وَ قُلْتُ لَهُ لَا تَحْسَبِ الْعَبْدَ خَالِقًا وَ كُلُّ امْرِءٍ عَنْ قَوْلِهِ يُسْتَفْسَرُ اور میں نے اسے کہہ دیا کہ ایک بندے کو خالق گمان نہ کر اور ہر شخص اپنی بات کے متعلق جواب دہ ہوگا۔وَقُلْتُ لَهُ لَا تَسُتُرِ الْحَقَّ عَامِدًا سَيُبْدِى الْمُهَيْمِنُ كُلَّ مَا كُنتَ تَسْتُرُ اور میں نے اس سے کہا کہ عمد أحق کو نہ چھپا۔ضر و ر نگران خدا سب کچھ جو تو چھپا تا رہا ظاہر کر دے گا۔وَقُلْتُ لَهُ لَمَّا أَبِي إِنَّ شَأْنَنَا بَلَاغٌ فَبَلَّغْنَا وَإِنَّكَ مُنْذَرُ جب اس نے انکار کیا تو میں نے اس سے کہا کہ ہمارا کام تو پہنچا دینا ہے سو ہم اچھی طرح پہنچا چکے اور بے شک تو انذار کیا جاچکا ہے۔وَإِنْ كُنتَ لَمْ تَسْمَعُ فَزِدُ فِي تَجَاسُرٍ لِتُسْعِرَ نَارَ اللَّهِ ثُمَّ تُدَمِّرُ اور اگر توسن ( یعنی جان ) نہیں رہا تو دلیری میں بڑھتا کہ تو اللہ تعالیٰ کی آگ کو بھڑ کا دیوے پھر ہلاک کر دیا جاوے۔۳۸) فَزِدْ فِي جَرَاءَاتٍ وَزِدْ فِي تَقَاعُسٍ وَزِدْ فِي عَمَايَاتٍ فَتُفْنَى وَتُبْتَرُ پس تو ترقی کر جراتوں میں اور بڑھتا جا کج روی میں اور اندھے پن میں بڑھتا جاسوتو فنا کیا جائے گا اور کاٹا جائے گا۔۱۵۴