کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 21
36 56 35 ۱۱۔اگست: ربوہ کے نواحی علاقوں میں تباہ کن سیلاب مجلس خدام الاحمد یہ ربوہ کی حیرت انگیز خدمات مجلس فیصل آباد اور سرگودہا کی اپنے علاقوں میں بہترین خدمات۔۱۹۔اکتوبر : حضور نے بیرون ممالک کے احمدیوں کی باقاعدہ وفود کی شکل میں جلسہ سالانہ میں شرکت کی تحریک فرمائی۔9 نومبر : حضور نے مجلس انصار اللہ کی صف اوّل اور صف دوم کے قیام کا اعلان فرمایا۔۲۸ دسمبر : حضور نے جلسہ سالانہ پر صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کا اعلان فرمایا۔اسی سال حضور نے یورپ میں ورلڈا میچور ریڈیو کلب کا اجراء کیا۔قلمی دوستی کی تحریک بھی فرمائی۔۱۹۷۴ء ۱۸ جنوری: حضور نے نگر پارکر کی خاطر وقف جدید کے لئے عام بجٹ سے ایک لاکھ روپے زائد ا کٹھا کرنے کی تحریک فرمائی۔۲۵ جنوری: حضور نے انگریزی دان احباب ڈاکٹرز ٹیچرز اور پروفیسرز کو وقف کی تحریک فرمائی۔۸ فروری: حضور نے صد سالہ جوبلی کے دعاؤں پر مشتمل روحانی منصوبہ کا اعلان فرمایا۔۱۷ فروری: تیسرے گھوڑ دوڑ ٹورنامنٹ کے اختتام پر حضور نے اعلان فرمایا کہ اس ٹورنامنٹ میں، ۷ سے زیادہ گھوڑے شامل کرنے والے ضلع کو ہزار روپے اور سب سے زیادہ گھوڑے ( جو دس سے زیادہ ہوں ) شامل کرنے والے گاؤں کو سونے کا تمغہ دیا جائے گا۔۲۰ فروری: حضور نے فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت تعمیر ہونے والے گیسٹ ہاؤس ربوہ کی بنیا د رکھی۔غیر ملکی مہمانوں کے لئے تعمیر ہونے والا یہ سب سے پہلا گیسٹ ہاؤس ہے۔:۲۹ مئی: ربوہ ریلوے اسٹیشن پر نشتر کالج ملتان کے طلباء کا ہنگامہ اور اسی شام سے ملک بھر میں احمدیوں کے خلاف خون ریز ہنگاموں کا آغاز۔۱۸ جولائی: ربوہ ریلوے اسٹیشن کے واقعہ کے متعلق تحقیقاتی ٹربیونل میں حضور کا بیان۔۲۶۔اگست: جمہور یہ داھومی کے دارالحکومت پورٹو نو دو میں پہلی احمد یہ مسجد کا افتتاح ہوا۔ستمبر : پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک آئینی ترمیم کے ذریعہ آئین اور قانون کی اغراض کے لئے جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دے دیا۔۱۰ستمبر: سیرالیون میں پہلے احمد یہ گرلز سیکنڈری سکول کا اجراء۔۲ اکتوبر : مجلس انصار اللہ کے گیسٹ ہاؤس ربوہ کا سنگِ بنیاد محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب صدر مجلس نے رکھا۔۵ اکتوبر : سرگودھا میں احمدیوں کے مکانوں اور دکانوں پر لوٹ مار۔مسجد کو جلا دیا گیا۔۲۱ نومبر : حضور نے جامعہ احمد یہ ربوہ کے ناصر ہوسٹل کا افتتاح فرمایا۔دسمبر : جزائر نجی کے دارالحکومت سودا میں مسجد فضل عمر اور مشن ہاؤس کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔۱۵ دسمبر : حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بیان فرمودہ تفسیر سورۃ مائدہ تا توبہ کی اشاعت۔۲۵ دسمبر: عید الاضحی جلسہ سالانہ پر آنے والے کثیر احمد یوں نے اپنی قربانیاں ربوہ میں ذبح کیں۔۲۸ دسمبر : حضور نے ”ہمارے عقائد کے موضوع پر جلسہ سالانہ سے خطاب فرمایا۔۱۹۳۵ء میں زلزلہ کوئٹہ کے بعد سوات میں تاریخ پاکستان کا شدید ترین زلزلہ اسی سال یوگینڈا کی زبان میں ترجمہ و تفسیر قرآن کی اشاعت ہوئی۔لائیبیریا میں پہلے سیکنڈری سکول کا اجراء ہوا۔۱۹۷۵ء اپریل: نصرت جہاں کے تحت نائیجیریا میں پانچویں ہیلتھ سنٹر کا قیام۔۲۸ ۲۹ ۳۰ مئی: جماعت احمد یہ گیمبیا کا پہلا سالانہ جلسہ۔مئی: میلا پالم ( تامل ناڈو ) انڈیا میں نئے مشن ہاؤس کا قیام۔www۔alislam۔org