کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 20
34 =4 33 ۲۰ جولائی: نصرت جہاں کے تحت سیرالیون میں تیسرے ہیلتھ سنٹر کا قیام ستمبر : نصرت جہاں سکیم کے تحت غانا میں دوسرے اور تیسرے سیکنڈری سکول کا اجراء۔۔اکتوبر : حضور نے خلافت لائبریری ربوہ کا افتتاح فرمایا۔یکم نومبر : گیمبیا میں دوسرے ہیلتھ سنٹر کا قیام۔ملکی حالات کی خرابی کی وجہ سے جلسہ سالا نہ نہیں ہوا۔لجنہ کی طرف سے دفاعی فنڈ میں دس ہزار روپے اور ا ۸۷۵صد ریاں دی گئیں۔۱۹۷۲ء ۲۷ جنوری: حضور نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ تمام دنیا کی احمدی جماعتیں مکہ معظمہ کے مطابق عید الاضحی منائیں۔جنوری: مجلس نصرت جہاں کے تحت نا یجیریا میں پہلے ہیلتھ سنٹر کا قیام۔یکم مارچ: اہل ربوہ کے لئے کھیلوں اور جسمانی ورزش کا انتظام کرنے کے لئے حضور نے مجلس صحت کے قیام کا اعلان فرمایا۔۲۷ مارچ: حضور نے جامعہ نصرت ربوہ کے سائنس بلاک کا افتتاح فرمایا۔۳۱ مارچ: حضور نے مسجد اقصی “ربوہ کا افتتاح فرمایا۔۷۔اپریل: چین کے سفیر چانگ تنگ کی ربوہ میں آمد اور حضور سے ملاقات۔4 مئی : مسجد محمود نجی کا افتتاح ہوا۔۱۲مئی: حضور کے ارشاد پر ربوہ میں سیر کا پہلا مقابلہ منعقد ہوا۔ے جولائی: نے ۵ سالہ پروگرام کے تحت دس لاکھ کی تعداد میں قرآن کریم کے تراجم کی اشاعت کا اعلان فرمایا۔ستمبر : غانا میں چوتھے سیکنڈری اسکول کا قیام۔یکم اکتوبر : نائیجیریا میں مجلس خدام الاحمدیہ کا پہلا سالانہ اجتماع۔۵ - اکتوبر : مرکزی سالانہ اجتماع کے موقع پر حضور نے خدام الاحمدیہ کے لئے رومال کا نمونہ مقرر فرمایا۔۱۷ تا ۱۹ نومبر: لجنہ اماء اللہ کا ۱۵ واں سالانہ اجتماع اور قیام لجنہ اماءاللہ پر جشن پنجاه سالہ کا انعقاد۔۱۸ نومبر : حضور کی خدمت میں لجنہ کی طرف سے دولاکھ روپے اشاعت قرآن کے لئے پیش گئے۔۱۰-۹ دسمبر : پہلے گھوڑ دوڑ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔دسمبر : حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تفسیر سورۃ آل عمران سورۃ النساء کی اشاعت۔حکومت پاکستان نے تعلیمی پالیسی کے تحت جماعت کے تعلیمی ادارے قومی تحویل میں لے لئے۔جلسہ سالانہ پر مہمانوں کی رہائش کے لئے حضور نے بیر کس کی تعمیر کی تحریک کی۔اسی سال حضور نے ادارہ طباعت واشاعت قرآن عظیم قائم فرمایا۔١٩٧٣ء ۲۶ جنوری: حضور نے ربوہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجر کاری کی تحریک فرمائی اور دس ہزار درخت لگانے کی سکیم کا اعلان فرمایا۔۱۸ فروری: حضور نے جدید پریس ربوہ کا سنگِ بنیا د رکھا۔فروری مسجد مهدی گول بازارر بوہ کا سنگِ بنیا د حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب نے رکھا۔۳۰ مارچ: حضور کا خطبہ جمعہ جو بعد میں ” مقام محمدیت یہ کی تفسیر کے عنوان سے شائع ہوا۔۳۱ مارچ: مجلس مشاورت میں سائیکل سواروں کو تحریک فرمائی۔اول آنے والے ضلع کے لئے انعام کا اعلان۔ہم مئی: حضور نے آزاد کشمیر اسمبلی کی قرارداد پر تبصرہ فرمایا۔۳۔اگست : نشانہ غلیل میں مہارت حاصل کرنے کی تحریک فرمائی۔www۔alislam۔org