کامیابی کی راہیں (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 48 of 60

کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 48

89 88 ١٩٦٠ء حضور نے نگران بورڈ قائم فرمایا۔صدر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے مقرر ہوئے۔فینٹی زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ کا آغاز۔اکرا ( گھانا ) میں مشن ہاؤس کی نئی عمارت کی تعمیر۔رنگون میں مشن ہاؤس اور مسجد کی تعمیر۔جامعه نصرت ربوہ میں ڈگری کلاسز کا اجراء ہوا۔امریکہ کے صدر آئزن ہاور والی اردون شاہ حسین، صدر آسٹریلیا وزیراعظم کانگو اور دیگر اہم شخصیات کو قرآن کریم کا تحفہ دیا گیا۔۱۹۶۱ء آئیور یکوسٹ میں احمد یہ مشن کا اجراء۔ڈینیش ترجمہ قرآن کے حصہ اول کی اشاعت۔کیکمہ اور لوئین زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کی تکمیل جامعہ احمدیہ کی نئی عمارت کا افتتاح۔شہنشاہ حبشہ، صدر لائبیر یا صدرصومالیہ کو ترجمه قرآن مجید اور جماعتی لٹریچر کا تحفہ دیا گیا۔نیروبی ( کینیا) میں شیخ مبارک احمد صاحب کی طرف سے ڈاکٹر بلی گراہم کو روحانی مقابلہ کا چیلنج۔ماریشس مشن کی طرف سے ۱۵ روزه The Message کا اجراء۔١٩٦٢ء یتامیٰ اور مساکین کے لئے اقامۃ النصرت کا قیام۔www۔alislam۔org ربوہ میں ریلوے اسٹیشن کی تکمیل۔مسجد محمود زیورچ کا سنگ بنیاد از دست مبارک حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ۔مسجد نور را ولپنڈی کی تکمیل۔مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں خدام الاحمدیہ کا پہلا سالانہ اجتماع۔تعلیم الاسلام کا لج میں ایم اے عربی کا اجراء۔نصرت گرلز سکول کی نئی عمارت کی تعمیر۔خدام الاحمدیہ کے مرکزی ہال ایوان محمود کا سنگِ بنیاد۔آل پاکستان فضل عمر بیڈ منٹن ٹورنا منٹ کا آغاز۔تھائی لینڈ کے بادشاہ اور ملکہ الزبتھ کو تر جمہ قرآن کی پیشکش۔١٩٦٣ء دفتر وقف جدید کی عمارت کا سنگ بنیا دا ور تعمیر۔مینڈے زبان میں ترجمہ قرآن کی اشاعت۔تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے بشیر ہال کی تعمیر۔سیرالیون میں اسلامک بک ڈپو کا اجراء۔صدر مملکت کے ریلیف فنڈ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے چھ ہزار روپیہ کا عطیہ۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب“ کی ضبطی اور بحالی۔دی ڈیوک آف ایڈنبرا شاہ کمبوڈیا کو قرآن کریم کا تحفہ۔جزائر فجی میں مشن ہاؤس کی تعمیر۔قمر الانبیا ء فنڈ کا اجراء۔١٩٦٤ء شمالی بور نیو میں سرکردہ اصحاب کو دعوت حق۔