کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 37
63 62 قرآن سب سے اچھا قرآن سب سے پیارا قرآن دل کی قوت قرآن اللہ میاں کا خط ہے استانی جی پڑھاؤ ہے سہارا جو میرے نام آیا جلدی مجھے سیپاره پہلے تو ناظرہ تو ناظرہ سے آنکھیں کروں گی روشن سکھانا جب پڑھ چکوں میں سارا ترجمه کیونکر عمل مطلب نہ آئے جب تک بے ترجمے کے ہرگز اپنا نہیں ہے ممکن گزارا یا رب تو رحم کر کے ہم کو سکھا دے قرآں ہر دکھ کی دوا ہو ہر درد کا ہو چارا دل میں ہو میرے ایماں سینے میں نور فرقاں بن جاؤں پھر تو سچ سچ میں آسماں کا تارا ( حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل ) www۔alislam۔org آیات قرآنی 1 - إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللهِ الْإِسْلَامُ اسلام اللہ کے نزدیک اصل دین یقیناً اسلام یعنی کامل فرمانبرداری ہے۔2 - وَمَنْ يُبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کو اختیار کرنا چاہے تو وہ یادر کھے کہ وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔-3 - اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا۔آج میں نے تمہارے فائدہ کیلئے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے اور تم پر اپنے احسان کو پورا کر دیا ہے تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو پسند کیا ہے۔حدیث -1- بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ : شَهَادَةُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيْمَاءِ الزَّكُوةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر ہے۔(۱) گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی اس بات کا حق دار نہیں کہ اس کی عبادت کی جائے اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔(۲) نماز کو قائم کرنا۔(۳) زکوۃ دینا۔(۴) حج کرنا۔(۵) رمضان کے روزے رکھنا۔فرمودات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسلام زندہ مذہب ہے۔