کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 25
39 38 کام ہیں۔مثلاً لوگوں کے دلوں میں نیکی کے خیالات ڈالنا۔نبیوں پر خدا کی وحی لانا۔رسولوں کو خدا کی طرف سے غیب کی خبریں بتانا۔بادلوں سے بارش برسانا۔ہوا ئیں چلانا۔پھل پھول اور ترکاریاں اگا نا۔نیک لوگوں کو جنت اور برے لوگوں کو سزا کی بشارت دینا وغیرہ۔فرشتے بے شمار ہیں کوئی انہیں گن نہیں سکتا۔چار بڑے فرشتوں کے نام اور ان کے کام یہ ہیں۔1 - جبرائیل: اللہ تعالیٰ کا پیغام نبیوں تک پہنچانے والا فرشتہ۔2 - عزرائیل : آدمیوں اور جانوروں کی جان نکالنے والا فرشتہ۔3۔میکائیل: اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو رزق پہنچانے والا فرشتہ۔4۔اسرافیل : دنیا کے آخر میں سب جانداروں کو مارنے کیلئے بنگل بجانے والا فرشتہ۔3۔اللہ تعالیٰ کی کتابیں اللہ تعالیٰ لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت کیلئے فرشتوں کے ذریعہ سے اپنے رسولوں پر جو کلام نازل کرتا ہے وہ وحی کہلاتا ہے۔جس وحی میں کرنے کی باتوں کے احکام ہوں یا نہ کرنے کی باتوں سے منع کیا گیا ہوا سے کتاب یا شریعت کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے بعض نبیوں پر ایسی کتابیں نازل کی ہیں۔مثلاً تو رات حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل کی اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کتاب اتاری گئی وہ قرآن شریف ہے یہ کتاب تھوڑی تھوڑی کر کے ۲۳ برس میں اتری تھی۔لوگوں کی بھلائی اور ان کی دینی تعلیم کیلئے جس قسم کی باتوں کی ضرورت تھی وہ سب کی سب قرآن شریف میں بیان ہیں اب کسی اور کتاب کی ضرورت نہیں رہی۔تمام انسانوں کی ہدایت کے لئے یہ آخری کتاب ہے اور آخری شریعت۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خوب فرمایا ہے۔www۔alislam۔org شکر خدائے رحماں جس نے دیا ہے قرآں غنچے تھے سارے پہلے اب گل لے کھلا یہی ہے کیا وصف اس کے کہنا ہر حرف اس کا گہنا دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا یہی ہے 4۔اللہ تعالیٰ کے رسول اور نبی اللہ تعالیٰ کے بندوں تک اس کا پیغام پہنچانے والے کو نبی رسول یا پیغمبر کہتے ہیں۔نبی کے معنی ہیں خدا سے غیب کی خبریں پا کر دنیا کو بتانے والا۔دنیا میں جب ہر طرف برائی پھیل جاتی ہے اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ پر یقین نہیں رہتا تو اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں میں سے کسی کو نبی بنا کر بھیجا کرتا ہے تا وہ لوگوں کو راہ راست پر لائے اور انہیں 1۔اللہ تعالیٰ کے احکام بتائے۔2۔انہیں پاک بنائے۔3 - کتاب اور حکمت سکھائے۔سب نبی معصوم ہوتے ہیں۔وہ بھی گناہ نہیں کرتے۔ان کی زندگی بڑی پاک ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر قوم ہر ملک اور ہر زمانہ میں اپنے نبی اور رسول بھیجے ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار بتائی جاتی ہے۔ان میں سے بعض مشہور نیوں کے نام یہ ہیں۔1 - حضرت آدم 2۔حضرت نوح 3۔حضرت ابراہیم 4۔حضرت اسماعیل 5۔حضرت اسحاقی -6- حضرت یعقوب -7 حضرت یوسف 8۔حضرت موسیٰ" 9۔حضرت عیسی 10- حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جو خاتم النبین یعنی سب نبیوں کے سردار ہیں۔آپ سے بڑھ کر تو کیا آپ کے برابر بھی دنیا جہان میں کوئی نبی نہیں ہوا اور نہ ہوگا۔ا پھول کے زیور