کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 26 of 41

کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 26

41 40 11۔ہمارے زمانہ میں حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور کامل پیروی کے نتیجہ میں امتی نبی کے طور پر مبعوث فرمایا۔آپ کا کام اسلام کی اشاعت کو کمال تک پہنچانا ہے۔اور دوسرے مذہبوں پر اسے غالب کرنا ہے۔آپ وہی مسیح موعود اور امام مہدی ہیں جن کے آنے کی خبر حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی۔حضرت عیسی علیہ السلام کا آسمان سے دوبارہ نازل ہونے کا عقیدہ غلط ہے۔قرآن مجید میں دوسرے نبیوں کی طرح ان کے وفات پا جانے کا ذکر ہے۔اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ محلہ خانیار سرینگر کشمیر میں ان کی قبر بھی موجود ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف سے پوری محبت کریں۔جس کا طریق یہ ہے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں اور قرآن شریف کی نصیحتوں کو دل سے مانیں کیونکہ بہشت اسی آدمی کو ملے گا جو یقین رکھتا ہو کہ خدا سچ ہے اور آسمان کے نیچے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا نہ کوئی رسول ہے اور نہ قرآن مجید جیسی کوئی اور کتاب ہے“۔5۔قیامت جتنے لوگ پہلے گزر چکے ہیں جو لوگ اس وقت زندہ ہیں اور جولوگ اس کے بعد پیدا ہوں گے موت سب کے لئے اٹل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ قانون بنا دیا ہے۔كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ کہ ہر جاندار موت کا مزہ چکھے گا۔یوں تو آدمی مرتے رہتے ہیں اور مرتے رہیں گے مگر ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ سب فنا ہو جائیں گے۔پھر سب کو اللہ تعالیٰ زندہ کرے گا اور ان کا حساب کتاب لے گا۔اسی کا نام قیامت ہے۔یادر ہے کہ ہماری یہ زندگی اسی دنیا میں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ موت کے بعد ہر انسان کو ایک نئی زندگی ملے گی جس کے بعد وہ کبھی نہیں مرے گا۔دوبارہ زندہ ہونے کے بعد ساری دنیا کے اگلے پچھلے لوگ جمع کئے جائیں گے۔اس کے بعد ہر آدمی کا www۔alislam۔org حساب کتاب ہوگا۔جس آدمی کے اچھے اور نیک کام برے کاموں سے بڑھ جائیں گے اسے جنت میں داخل کیا جائے گا اور جس آدمی کی بدیاں اس کی نیکیوں سے زیادہ ہونگی اسے دوزخ میں ڈال دیا جائے گا۔جہاں اس کے گناہوں کا اچھی طرح علاج ہو جانے پر خدا کے حکم سے اسے دوزخ سے نکال کر جنت میں بھیج دیا جائے گا مگر اللہ تعالیٰ جس کے لئے چاہے گا اس کے گناہ معاف کر دے گا اور جسے چاہے گا بغیر حساب کتاب کے جنت میں بھیج دے گا۔کیونکہ وہ ہر چیز کا مالک ہے اور مالک کو اختیار ہے کہ جس طرح چاہے کرے۔6 - تقدیر جن باتوں پر ایک مسلمان کو ایمان لانا چاہئے ان میں سے ایک تقدیر بھی ہے۔انسان اپنی کوشش اور محنت سے ایک کام کرتا ہے جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے علم اور مرضی کے مطابق ملتا ہے۔آدمی کی کوشش اور محنت کو تد بیر کہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی مرضی اور اس کے علم کے مطابق نتیجہ نکلنے کا نام تقدیر ہے۔انسان کی کامیابی کیلئے تدبیر اور تقدیر دونوں ضروری ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم تدبیر میں کوئی کمی نہ رہنے دیں۔اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں بھی مانگتے رہیں کہ وہ اپنی مہربانی سے ہمارے کام پورے فرمادے ہمارا خدا ہماری دعائیں سنتا ہے اور وہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔وہ اپنی تقدیر پر بھی غالب ہے اس کے لئے کوئی بات انہونی نہیں۔اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی سے دعا کرنے سے بری تقدیر بھی اچھی تقدیر میں بدل سکتی ہے جیسا کہ حضرت امیرالمومنین حضرت خلیفۃ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے مرے فلسفیو! زور دعا دیکھو تو