کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 23 of 41

کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 23

35 34 سے پہلے اسے پھونک سے اڑانا جائز ہے۔غسل واجب کیلئے بھی اسی طرح تیم کیا جاتا ہے جس طرح وضو کیلئے کیا جاتا ہے۔یعنی صرف منہ اور ہاتھوں پر دونوں ہاتھ پھیرنا۔جن باتوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ان سے تیتیم بھی ٹوٹ جاتا ہے۔علاوہ ازیں پانی کے مل جانے یا اس کو استعمال کر سکنے کی صورت میں بھی تیم باقی نہیں رہے گا۔جن باتوں سے وضوٹوٹ جاتا ہے۔وہی باتیں تیم کے ٹوٹنے کا باعث بنتی ہیں۔یعنی 1۔پیشاب کرنے سے۔2۔پاخانہ کرنے سے۔3۔ہوا خارج ہونے سے۔-4 لیٹ کر یا کسی چیز سے ٹیک لگا کر سو جانے سے۔5۔بیہوش ہو جانے سے۔www۔alislam۔org اسلام اسلام عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی اطاعت اور فرمانبرداری کے ہیں۔گویا اللہ تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری اور ہر ایک سے صلح و آشتی کا سلوک کرنا اسلام کہلاتا ہے۔اسلام چیز کیا ہے خدا کیلئے فتا ترک رضائے خویش پنے مرضی خدا اسلام ایک کامل دین ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا۔اَلْيَوْمَ أكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین (اسلام) مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر کامل کر دی ہے۔اس کی تعلیم نہایت عمدہ اس کی باتیں بالکل سچی اور اس کے احکام نہایت آسان اور پر حکمت ہیں۔دنیا کا کوئی اور دین یا مذہب اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔اس لئے ہم مسلمان ساری دنیا کو اسلام کی طرف بلاتے ہیں اور کہتے ہیں۔نہ بھاگو راہ ہدی یہی ہے اسلام اے سونے والو جاگو شمس الضحی یہی ہے ا چمکتا ہوا سورج