کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 22 of 41

کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 22

33 32 کی وجہ سے اس کا وضو نہ ٹھہرتا ہوتو وہ معذور ہے۔اس کے لئے ہر نماز کے وقت ایک بار وضو کر لینا کافی ہے۔وضو کرنے کا طریق جب کوئی شخص وضو کر نے لگے۔تو بسم اللہ پڑھنے پاک صاف پانی لے کر پہلے ہاتھ دھوئے پھر تین بار کلی کرے۔منہ کو اچھی طرح صاف کرنے کیلئے مسواک یا برش استعمال کرنا چاہئے اور اگر میسر نہ ہوتو انگلی سے دانت صاف کرے۔پانی چلو میں لے کر ناک میں ڈالے اور اسے اچھی طرح صاف کرے پھر تین بار سارا چہرہ دھوئے اور داڑھی گھنی ہو تو ہاتھ کی انگلیوں سے بالوں میں خلال کرنا بھی پسندیدہ ہے۔اس کے بعد کہنیوں سمیت تین بار ہاتھ دھوئے۔پہلے دایاں پھر بایاں پھر پورے سر کا اور کانوں کا مسح کرے۔یعنی پانی سے ہاتھ تر کر کے سارے سر پر پھیرے پھر انگشت شہادت کانوں کے اندر کی طرف اور انگوٹھے کانوں کے باہر کی طرف پھیرے۔پھر تین بار ٹخنوں سمیت پاؤں دھوئے پہلے دایاں پاؤں اور پھر بایاں۔اس کے علاوہ ترتیب کو مد نظر رکھنا اور اعضاء کو لگا تار دھونا بھی ضروری ہے۔یہ نہ ہو کہ منہ دھولیا اور پھر اس کے خشک ہو جانے پر ہاتھ دھولئے۔ایک وضو سے انسان کئی نمازیں پڑھ سکتا ہے کیونکہ جب تک وضو توڑنے والی کوئی بات ظاہر نہ ہو وضو قائم رہتا ہے۔جرابوں پر مسح کرنا اگر وضو کر کے جرابیں پہنی گئی ہوں تو اس کے بعد وضو کرتے وقت ان کو اتارنا اور پاؤں دھونا ضروری نہیں بلکہ بصورت اقامت ایک دن رات اور بصورت سفر تین دن رات ان پر مسح ہو سکتا ہے۔یہ مدت جرابیں پہننے کے وقت سے نہیں بلکہ وضو ٹوٹنے کے وقت سے شروع ہوگی۔www۔alislam۔org تیم کی حکمت تیم سے اگر چہ ظاہری صفائی کی غرض پوری نہیں ہوتی لیکن خیالات کو مجتمع کرنے توجہ کو ایک طرف لگانے اور ایک اہم اور بابرکت کام کرنے کیلئے مستعدی پیدا کرنے کا مقصد اس سے حاصل ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ تصویری زبان میں منکسرانہ دعا کا رنگ بھی اس میں پایا جاتا ہے۔گویا تیم کرنے والا کہتا ہے۔اے ہمارے خدا! تیرے پانی کے بغیر ہم خاک آلود ہوئے جاتے ہیں۔تیری یہ نعمت اگر ہمیں میسر نہ آئی تو ہمارے جسم گرد وغبار سے اٹ جائیں گے اس لئے تو جلد پانی عطا فرما۔تیم کے اسباب اگر پانی کا استعمال مشکل ہو مثلاً انسان بیمار ہو یا پانی ملتا نہ ہو یا پانی نجس ہو تو نماز پڑھنے کیلئے نہانے یا وضو کرنے کی بجائے انسان تیتم کرلے۔تیم کا طریق صاف و پاک مٹی یا کسی غبار والی چیز اور اگر ایسی کوئی چیز نہ ملے تو ویسے ہی کسی ٹھوس چیز پر صحت نماز کی نیت سے اور بسم اللہ پڑھ کر دونوں ہاتھ مارے اور ان کو پہلے منہ پر پھیرے اور پھر دونوں ہاتھوں پر۔اگر ہاتھوں پر زیادہ مٹی لگ گئی ہو تو مسح کرنے