کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 65 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 65

۶۵ امتیاز پیدا کر دیتا ہے۔اس کا علم حضرت مصلح موعود کو کمال درجہ کا عطا کیا گیا۔چنانچہ مستشرقین کا مسکت جواب اور قرآنی تاریخ کی حقانیت کا ثبوت آپ کو حضرت المصلح الموعود کی تفسیر میں جا بجا نظر آئے گا بلکہ یہ کہنا ہے جانہ ہوگا کہ مخصوص کی بیان فرمودہ تفسیر عصر حاضر کی وہ منفرد اور واحد تفسیر ہے جس میں نہ صرف یہ کہ فولڈک تھیوڈور (NOLDEK THEODOR) ، ریورنڈ دیری (REVEREND VERY) ہے۔ایم۔راؤول (J - M۔RODELL) سرولیم میور (SIR WILLIAM MUIR) اور آرنلڈ (ARNOLD) و غیر مستشرقین کے قرآن مجید پر کئے ہوئے اعتراضات کے مسکت اور مدلل جواب دئے گئے ہیں بلکہ اسلام کے بارہ میں اُن کی جہالت اور عربی زبان کی باریک خوبیوں کے علم سے محرومی بھی بے نقاب کی گئی ہے اور آفتاب نصف النہار کی طرح ثابت کر دیا گیا ہے کہ قرآن مجید کی بیان مفسر کو دہ موسوی تاریخ ہی ہر جہت سے مستند ہے اور اس کے مقابلہ میں بائبل پر اعتماد کرنا کسی طرح درست نہیں۔اس تعلق میں بطور نمونہ میں حضرت مصلح موعود کا یہ قرآنی انکشاف پیش کرنا چاہتا ہوں کہ مسیح علیہ السلام کی پیدائش جولائی اگست کے مہینہ میں ہوئی ہے اور عیسائی کلیسیا کا ۲۵ دسمبر کو ولادت سیح کا دن قرار دینا خلاف واقعہ ہے۔حضور حصورہ مریم کی آیت وَهُرِى إِلَيْكِ بجوعِ النَّخْلَةِ تُسقط عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا (مریم : ۲۶) کی تفسیر میں فرماتے ہیں :- در قرآن تو سچی بات بتاتا ہے اس نے وہ بات بتائی ہے جو عین فطرت