کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 17 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 17

16 شروع ہوا جب کہ ایک طرف کتاب اللہ پر ہزار ہا انواع و اقسام کے عقلی اور فلسفیانہ حملے انتہا کو پہنچ گئے اور دوسری طرف وعده خداوندی وران من شَى الا عِندَنَا خَزائِنُهُ وَمَا نَتَزَلَهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ (الحجرع) ایک بار پھر اپنی پوری شان کے ساتھ ظاہر ہوا اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ سے بطلونِ قرآن میں چھپے ہوئے ان بے شمار وقائق و حقائق کا پورے زور سے ظہور ہوا جن سے ہی اسلام ادیان باطلہ پر مشتمل فتح پاسکے گا۔یہ سچی اور حقیقی فتح قرآنی معارف اور لطائف اور کامل صداقتوں کے لشکر کے ساتھ ہی ممکن تھی جو آپ کو حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی غلامی کے طفیل بذریعہ الہام عطا کیا گیا، جیسا کہ اہل کشف بزرگوں " نے صدیوں قبل یہ خبر دی تھی کہ :۔يلهم الحكم بِشَرِيعَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحُكمِ الْمَطَابَقَةِ بِحَيْثُ لَوْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْجُودُ الأَقرَّهُ عَلَى جَمِيمِ احکامِه كَمَا أَشَارَ اِلَيْهِ فِي حَدِيثِ ذِكْرِ الْمَهْدِي بِقَوْلِهِ يَقْفُو أَثْرِى لَا يُخْطِي له یعنی امام محمدی علیہ السلام کو پورے طور پر شریعت محمدی لے " کتاب المیزان" سید عبد الوہاب شعرانی الجزء الاول من مطبعہ مجازی بالقاهره