کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 19
19 میں کہیں نہیں ملتی۔اسی طرح آپ نے جس شان کے ساتھ کتاب اللہ کی عظمت اور جلالت مرتبت کا سیکہ مذاہب عالم پر بٹھایا اور منکرین اسلام پر محبت اسلام پوری کی وہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔اس سلسلہ میں حضور کی انقلاب انگیز تصنیف "البراهين الاحمديه على حقیت كتاب الله القرآن والنبوة المحمدیہ کا نام ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا جس کو متفقہ طور پر اسلامی دنیا کا شاہکار تسلیم کیا گیا۔چنانچہ مشہور اہل حدیث عالم جناب مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی نے اس لاجواب کتاب پر شاندار تبصرہ کرتے ہوئے لکھا:۔" ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ حالات کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی اور آئندہ کی خبر نہیں۔۔۔۔اور اس کا مولف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر سہلے مسلمانوں میں بہت کم پائی گئی ہے۔یہ نیز لکھا:۔مولف براہین احمدیہ نے مسلمانوں کی عزت رکھ دکھائی