کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 20
ہے اور مخالفین اسلام سے شرطیں لگا لگا کر تختی کی ہے اور یہ منادی اکثر روئے زمین پر کر دی ہے کہ میں شخص کو اسلام کی حقانیت میں شک ہو وہ ہمارے پاس آئے اور اس کی صداقت ودلائل عقلیہ قرآنیہ ومنجزات نبوت محمدیہ سے (جس سے وہ اپنے الہامات و خوارق مراد رکھتے میں بچشم خود ملاحظہ کرنے پہلے اسی طرح لدھیانہ کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت صوفی احمد جان صاحب نے جنہیں اُس زمانہ کے علماء ظواہر قدوۃ الواصلین اور مسیحائے دوران“ کے خطابات سے یاد کرتے تھے اشتہار واجب الانظار میں لکھا:۔یہ کتاب دین اسلام اور نبوت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف کی حقانیت کو تین سو مضبوط دلائل عقلی اور نقلی سے ثابت کرتی ہے اور عیسائی ، آریہ ، نیچریہ ، ہنود اور پر ہم سماج وغیرہ جمیع مذاہب مخالفین اسلام کو از روئے تحقیق کر ذکرتی ہے۔۔۔۔۔یہ کتاب مشرکین و مخالفین اسلام کی بیخ و بنیاد کو اکھاڑتی ہے اور اہل اسلام کے اعتقادات کو ایسی قوت بخشتی ہے جس سے اشاعت السنه جلد ۷ صفحه ۱۶۹، ۱۷۰ صفحه ۱۳۱۸