کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 161 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 161

14) جماعت احمدیہ نے امریکہ اور یورپ کے بر اعظموں میں ثقافت اسلامیہ کی اشاعت کا نمایاں کام کیا ہے اور یہ کام لگاتار مبلغین کی روانگی سے ہو رہا ہے اور مختلف کتب و اشتہارات کی اشاعت سے بھی جن کے ذریعہ سے فضائل اسلام اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو بیان کیا جاتا ہے۔یہیں قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی یہ ترجمہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد امام جماعت احمدیہ کی زیر نگرانی کیا گیا ہے۔ترجمہ قرآن مجید جاذب نظر اور ناظرین کے لئے قرة العیون ہے۔یہ ترجمہ بلند مرتبہ خیالات کا حامل ہے۔کاغذ مہایت عمدہ ہے۔قرآنی آیات ایک کالم میں درج ہیں اور دوسرے کالم میں بالمقابل ترجمہ دیا گیا ہے۔بعد ازاں مفصل تفسیر کی گئی ہے۔مطالعہ کرنیوالا ان تفاسیر جدیدہ میں مستشرقین اور یوروپین معاندین کے اعترافضا کے مفصل جوابات پاتا ہے۔۔۔۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اس ترجمہ کیساتھ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بھی تحریر فرمائی ہے۔اور یہ سیرت اور ترجمہ بے نظیر ہے۔(ترجمہ) (۴۳) مسٹرا ہے۔جے۔آربری (MR۔A۔J۔ARBERRY) نے لکھا:۔