کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 9
مشتمل ہے اور باعث نہایت بلند اور رفیع دقائق معائق کے بعض کوتاہ مینوں کی نظروں میں اسی وجہ سے چھوٹا معلوم ہوتا ہے جس وجہ سے ستارے چھوٹے اور نقطوں سے معلوم ہوتے ہیں اور یہ بات نہیں کہ در حقیقت وہ نقطوں کی مانند ہیں بلکہ چونکہ مقام اُن کا نہایت اعلیٰ وارفع ہے اس لئے جو نظریں قاصر ہیں ان کی اصل ضخامت کو معلوم نہیں کر سکتیں لے پس ان آیات کریمہ میں خدا وند حکیم و قدیر نے مواقع النجوم کی قسم کھا کر اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ ستا رہے اپنی رفعتوں کی وجہ سے چھوٹے نقطوں کی طرح نظر آتے ہیں مگر جیسا کہ جدید تحقیق نے ثابت کر دیا ہے وہ اصل میں نقطوں کی طرح نہیں ہیں بلکہ اُن میں سے اکثر و بیشتر ہمارے سورج سے بھی بہت بڑے ہیں اور اُن کی کثرت کا یہ عالم ہے کہ اب تک تقریباً تیس ارب ستاروں کی تصویریں دنیا کی سب سے بڑی دوربین کے ذریعہ سے اُتاری جا چکی ہیں۔سائنس دان جتنی ضخیم دور میں استعمال کرتے ہیں ستاروں کی تعداد میں بھی اُتنا ہی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔بالکل یہی معجز نماشان قرآن مجید کی ہے کہ ه جنگ مقدس صفحه ۵ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۹۸۷