کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 10
بباعث نہایت بلند اور رفیع حقائق و دقائق کے کوتاہ بینوں کی نظروں میں چھوڑا سا معلوم ہوتا ہے حالانکہ اس کی ہر آیت اور ہر لفظ میں حقائق و معارف کی ایک وسیع اور حیرت انگیز دنیا آباد ہے جس پر خدا تعالیٰ کے صرف ان خاص بندوں کو اطلاع دی جاتی ہے جن کو وہ خود اپنے مقدس ہاتھ سے پاک کرتا اور اپنے پاک الہام و کلام سے نوازتا ہے اور یہی بھاری ثبوت اس دعوای کی صداقت کا ہے کہ قرآن کریم فی الحقیقت بے مثال اور عدیم النظیر ربانی کتاب ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعیت افروز ارشاد است چنانچہ قرآن مجسم ، رحمت دو عالم ، فخیر دو جہاں حضرت رسول عربی صلی الله علیہ و آلہ وسلم (فداه روحی و جنانی ) کی حدیث مبارک ہے :- " إِنَ مِنَ الْعِلْمِ كَهَيْئَةِ الْمَكْنُونِ لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا العلماء بالله (ترجمہ) علوم قرآنی میں سے بعض علم ایک بند کتاب کی شکل میں اللہ تعالیٰ کے ہاں محفوظ رکھے جاتے ہیں جنہیں اس کی حقیقی معرفت " الدر الثّمين في مناقب الشیخ محی الدین صفحه ۴۴ از حضرت ابو الحسن علی ابن ابراہیم متوفی ۸۲۱ هو ناشر موشکسته التراث العربی بیروت ؟