کلامِ ظفرؔ — Page 59
101 کلام ظفر 102 کلام ظفر در مدح حضرت مصلح موعودہؓ جس کی اخبار احادیث میں صدیوں سے رقم جس کا مذکور ہے قرآن میں قرآں کی قسم جس کی احمد نے ہمیں دی تھیں بشارات اہم مظہر حق و علا نور خُدا في رُخ وہ أمم ہم میں موجود وہی مصلح موعود ہے آج مند آرائے خلافت وہی محمود ہے آج جلوہ انوار کہ حیران قمر لب پہ وہ طاقتِ گفتار کہ جادو کا اثر دل ہے وہ مخزن اسرار کہ قُربان گہر من میں وہ قوتِ کردار کہ بالائے بشر بعد صدیوں کے ملا گوہر مقصود ہمیں لله الحمد ملی نوبت محمود ہمیں کھینچ سکتا نہیں محمود میں تصویر تری کھینچتی دامن دل ہے مرا تقریر تری اک کرامت ہے کہ اعجاز ہے تحریر تری حُسنِ قرآن کی تصویر ہے تفسیر تری حق نے بخشے ہیں تجھے ظاہر و باطن کے علوم چار اقصائے جہاں میں تیرے عرفان کی دُھوم کتنے فتنے ہیں بھیانک کہ مٹائے تو نے کتنے دشمن ہیں کمینے کہ بھگائے تُو نے کتنے سوئے ہوئے انسان جگائے تو نے کتنے ہیں غرق ضلالت کہ بچائے تو نے کھول دیتا ہے گرہ ناخن تدبیر ترا چین لیتا ہی نہیں جذبہ تعمیر ترا