کلامِ ظفرؔ — Page 60
103 وہ اولوالعزم کہ مشکل ہے ملے جس کی مثال صدیوں کا کام لیا آپ نے سالوں میں نکال صاحب شان و شکوه جامع احسان و جمال حق تعالیٰ نے دیا آپ کو ہر ایک کمال کلام ظفر احمدی دور کے آغاز کو پایا ہم نے لِلَّهِ الْحَمْد کہ بگڑی کو بنایا ہم نے (ماہنامہ خالد خلافت نمبر مارچ 1955 ء صفحہ 9) نوٹ: سابقہ ایڈیشن میں بینظم نامکمل تھی اب اسے مکمل شائع کیا جارہا ہے۔104 کلام ظفر رود چناب پر حضرت مصلح موعود کی سیر ( جو حضور کے سامنے پڑھی گئی ) رود چناب رحمت پروردگار دیکھ کتنے ہیں خوش نصیب یہ تیرے کنار دیکھ پرچم اُڑے گا جس کی ظفر کا جہان میں اُترا تیرے کنارے ہے وہ شہسوار دیکھ دیکھے ہیں تیری آنکھ نے لاکھوں حسین سین منظر مگر ہے آج کا کیا شاندار دیکھ وابستہ تیرے نام سے ہے داستانِ عشق اس داستانِ عشق کی رنگیں بہار دیکھ محمود غزنوی کا تعارف تجھے نصیب محمود احمدی کا رُخ تابدار دیکھ اُس غزنوی کے ساتھ تھی تلوار کی چمک اس احمدی میں نور خُدا آشکار دیکھ