کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 46 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 46

کلام ظفر 75 کلام ظفر نعت خیر الرسل صلی اللہ علیہ وسلم احسان ہے عظیم خدائے رحیم کا خادم بنا دیا جو رسول کریم کا خوئے التفات الطاف یہ کرم کیونکر ادا ہو شکر رؤف و رحیم کا لاکھوں درود آپ پر اے امن کے رسول پھر وقت ہے حضور کی فتح عظیم کا تند آندھیوں کا زور چمن سے گزر گیا اب گلستاں میں دور ہے بادِ نسیم کا انسان کو آج حقائق کی جستجو ہے بالا ہے آج بول کتاب حکیم کا آزادی ضمیر کی دولت ہے، اب نصیب اب وقت ہے اشاعت دین قویم کا 76 دشمن بھی اب تو آپ کو پہچاننے لگا چرچا ہے اب حضور کے خُلق عظیم کا يا فاتح القلوب مبارک ہو آپ کو قبلہ ہیں اب حضوڑ ہی قلب سلیم کا ختم الرسل کی شان سے جو بھی ہے بے خبر فضل عظیم کا انکار کر رہا ہے وہ پیغام آنحضور کا قرآن ہی تو ہے ناسخ ہے بالیقین جو صحف قدیم کا اب کوئی بھی نہ آئے گا لے کر نئی کتاب فتوى ہے ابتداء سے یہی ہر فہیم کا وہ آمد مسیح کا وعدہ کدھر گیا؟ کیا ہے جواب آپ کی عقلِ سلیم کا ختم الرسل کی شان کی عظمت اسی میں ہے سے ہو ظہور مسیح و کلیم کا امت سے