کلامِ ظفرؔ — Page 47
77 دیں سابقہ اُمم کو خدا نے جو نعمتیں وارث بنا دیا ہے ہمیں اُن نعیم کا مذہب نہیں سکھاتا ہے رکھنا کسی سے پیر لطفِ عمیم کا تو پیام دیتا ہے اب مذہبی جدال کا انداز اور ہے اب ساحری ہے اور عصا ہے کلیم کا دجال کے زوال میں اب کوئی شک نہیں تھوڑا سا وقت باقی ہے اب اس لئیم کا خوبی ہے تجھ میں کون سی یہ تو بتا ظفر مشتاق کس بناء پہ ہے دُر یتیم کا کلا ظفر روزنامه الفضل 4 اپریل 1979ء صفحہ 2) 78 کلام ظفر مقامِ احمد صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ فاتحہ کے آئینہ میں سیدنا حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کو اس لئے الحمد سے شروع کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کی طرف ایما ء ہو۔الحمد میں ہے مضمر احمد مقام تیرا پردے میں لام کے ہے پوشیدہ نام تیرا اللہ محض اللہ جینا ہو یا کہ مرنا حمد خدا وظیفہ ہر صبح و شام تیرا خود رب العالمیں نے دل تیرا دیکھ کر ہی للعالمين رحمت رکھا ہے نام تیرا رحمن مہرباں ہے جیسے کہ ہر بشر پر ویسے ہی ہر بشر پر ہے فیض عام تیرا