کلامِ ظفرؔ — Page 62
107 کلام ظفر 108 جب تک نہ ہو گا پرچم اسلام سربلند لڑتے رہیں گے کفر سے لڑتے رہیں گے ہم حجت کی لے کے ہاتھ میں شمشیر بے نیام سمجھیں گے اپنی زیست کو اپنے لئے حرام کل جس نے آدمی کو نکالا تھا خُلد سے آقا یقین جانئے اللہ کی قسم اب لیں گے اس سے احمدی گن گن کے انتقام ضائع کبھی نہ جائے گا یہ آ۔یہ آپ کا پیام ہر ظلم کو مٹائیں گے دُنیا سے اس طرح یا رب تو التجائے ظفر کو قبول کر ظلمت کو چھانٹ دیتا ہے جیسے مہ تمام محمود کو شفا دے تو یا شافی و سلام منوائیں گے صداقتِ اسلام اس طرح خود فلسفی کہیں گے بصد عجز و احترام قرآن کے معارف صافی کے سامنے مغرب کا فلسفہ ہے فقط اک خیالِ خام منوائیں گے جہان سے منوائیں گے ضرور آقا تیرے حبیب کے لولاک کا مقام کلام ظفر روزنامه الفضل خلافت نمبر 26 مئی 1959 ء صفحہ 8)